Deobandi Books

تذکرہ خواجۂ خواجگان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

38 - 251
	آپ نے یہ طویل اقتباس ملاحظہ کیا۔ اگلے دن ۷؍ستمبر ۱۹۷۴ء ظہر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا اور متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا گیا۔ سامعین گرامی! اس طویل اقتباس سے اتنی بات عرض کرنا مقصود تھی کہ ایک تو تحریک ختم نبوت ۱۹۷۴ء جن نازک مراحل سے گذری۔ اس کی تفصیل آپ کے سامنے آجائے۔ دوسرا یہ کہ حضرت مولانا مفتی محمودؒ اپنے گرامی رفقاء کے ساتھ جناب بھٹوؒاور ان کے رفقاء سے مشورے کر رہے تھے اور ادھر شیخ بنوریؒ اور مولانا خواجہ خان محمدؒ پورے ملک کی دینی قیادت کے ساتھ سرجوڑ کر حالات کی گتھی سلجھانے کے لئے فکر مند تھے۔ حضرت قبلہؒ بھی حضرت بنوریؒ کے ساتھ تحریک کے ہر لمحہ وہر آن میں برابر کے شریک تھے۔ تحریک کامیاب ہوئی۔ اس پر دو باتوں کو پھر یاد کریں۔
۱…
حضرت اعلیٰؒ نے حضرت خواج عمرؒ سے مولانا خواجہ خان محمدؒ کو کیوں مانگا تھا؟
۲…
حضرت ثانیؒ نے تحریک ختم نبوت ۱۹۵۳ء میں حضرت قبلہؒ کو اپنی جگہ کیوں گرفتار کرایا اور ان دو باتوں کو حضرت ثانیؒ کے اس فرمان کی روشنی میں پڑھیں۔ ’’میں مولانا خواجہ خان محمد صاحب کو تیار کر رہا ہوں۔‘‘
	وہ تیاری تھی امت مسلمہ کی مسئلہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے قیادت وسیادت کی، جو حضرت شیخ بنوریؒ کے بعد حضرت قبلہؒ کے حصہ میں آئی۔
	قارئین! اب یہاں سے مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر یا امیرمرکزیہ ہونے کے ناتے آپ نے جو امت مسلمہ کی خیرخواہی اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے خدمات سرانجام دیں۔ ان کارہائے نمایاں کا ذکر شروع کرتے ہیں۔
	قارئین! اﷲ رب العزت کا فضل وکرم ہوا کہ قادیانی حماقت وظلم سے جو تحریک ختم نبوت ۲۹؍مئی ۱۹۷۴ء کو چناب نگر (ربوہ) ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی وہ ۷؍ستمبر۱۹۷۴ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے فیصلہ پر منتج ہوئی۔ جس میں مرزا قادیانی ملعون کے ماننے والوں کے دونوں گروپ، لاہوریوں اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردے دیاگیا۔ یہ فیصلہ ۱۹؍شعبان ۱۳۹۴ھ کو ہوا۔ جس کے دس دن بعد رمضان شریف آگیا۔ رمضان المبارک میں خانقاہ سراجیہ کی قیام اللیل کی جو بہاریں ہوتی ہیں وہ محتاج بیان نہیں۔ قبلہ حضرت صاحبؒ اس میں مصروف تھے۔ حضرت شیخ الاسلام مولانا محمدیوسف بنوریؒ نے رمضان شریف حرمین شریفین میں گزارا۔ شوال میں آپ کا قادیانیت کے تعاقب میں افریقی ویورپی ممالک کا سفر ہوا۔ جہاں سے واپسی کے بعد ۱۵؍ذیقعدہ ۱۳۹۴ھ مطابق ۳۰؍نومبر ۱۹۷۴ء کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ملتان میں ہوا۔ قبلہ حضرت صاحبؒ سفر حج پر تھے۔ اس اجلاس میں آپ شریک نہ ہوسکے۔
۱…اجلاس ہالیجی شریف
	سندھ میں تحریک ختم نبوت ۱۹۷۴ء کے بعد کام کرنے اور اسے وسعت دینے کے لئے خانقاہ ہالیجی شریف میں ۳۰؍جمادی الثانی ۱۳۹۵ھ مطابق ۱۱؍جولائی ۱۹۷۵ء کو شیخ الاسلام حضرت بنوریؒ نے اجلاس رکھا۔ اس میں حضرت مولانا عبدالکریم قریشیؒ وعدہ کے باجود اچانک اتفاقی حادثہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter