Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

9 - 112
گواہ عاشق صادق درآستیں باشد
	’’یعنی محمدﷺ تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں۔ مگر وہ رسول اﷲ ہے اور ختم کرنے والا نبیوں کا۔ یہ آیت صاف دلالت کررہی ہے کہ ہمارے نبی ﷺ کے بعد کوئی نبی دنیا میں نہیں آئے گا۔‘‘(ازالہ اوہام ص۶۱۴‘ خزائن ج۳ ص۴۳۱)
	اگرچہ عبارت اپنے مفہوم کے لحاظ سے کسی مزید تشریح کی محتاج نہیں۔ تاہم ایک حوالہ اوربھی ملاحظہ کرلیجئے:
	’’آگاہ ہو کہ خدائے رحیم وکریم نے ہمارے نبیﷺ کو بغیر کسی استثناء کے خاتم الانبیاء قرار دیا ہے اور ہمارے نبیﷺ نے اس آیت کی تفسیر میں فرمایا:’’لانبی بعدی۰‘‘{یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔}‘‘(حمامۃ البشریٰ ص۲۰‘ خزائن ج۷ص۲۰۰)
	جب تک مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا تھا اس وقت تک ظلی اور بروزی ‘ تشریعی اور غیر تشریعی حقیقی اور مجازی کی تقسیم بھی پیدا نہیں ہوئی تھی:’’ لانبی بعدی۰‘‘ کے معنی وہی کئے جاتے تھے جو سارے  مسلمان کرتے ہیں۔ ان حوالوں سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی خدا کی طرف سے نہ تھا۔ ورنہ اس کو ابتداء ہی سے قرآن کا صحیح علم عطا کردیتا مگر جیسا کہ ارباب نظر کو معلوم ہے کہ خدا نے ایک عرصہ تک ان کو نبوت کی حقیقت سے بے خبر رکھا۔
	عربی زبان میں جس قدر مستند لغات ہیں سب میں خاتم النبیین کے معنی آخری نبی لکھے ہوئے ہیں۔ چنانچہ تاج العروس ج۱۶ص۱۹۰‘ لسان العرب ج۴ص۲۴‘ مفردات راغب ص۱۴۲ اور مجمع البحارج۲ص۱۵ چاروں میں خاتم النبیین کے معنی آخری نبی ہی ملتے ہیں۔
ایک شبہ کا ازالہ
	بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ لغت مرتب کرنے والوں نے اپنا عقیدہ لکھ دیا ہے لیکن یہ محض دھوکا ہے۔ بار ثبوت مدعی کے ذمہ ہوتا ہے۔ وہ ثابت کریں کہ لغت بنانے والوں نے اپنا عقیدہ لکھا ہے:
	اس کے علاوہ E.W.LANE تو عیسائی ہے۔ اس نے اپنی ڈکشنری میں خاتم النبیین کے معنی آخری نبی کیوں لکھ دئیے۔
	اگرچہ قرآن مجید میں ختم نبوت پر متعدد نصوص موجود ہیں لیکن میں اس مختصر مضمون میں صرف انہی تین نصوص پر اکتفا کرتا ہوں اور اب احادیث صحیحہ کی طرف متوجہ ہوتا ہوں۔
	پہلی حدیث ……’’لاَتَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰی یُبْعَثَ کَذَّابُوْنَ دَجَّالُوْنَ کُلُّھُمْ یَزْعَمُ اَنَّہٗ رَسُوْلُ اﷲ وفی روایۃ یزعم انہ نبی وَاَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ لاَ نَبِیَّ بَعْدِیْ ۰ ترمذی ج۲ص۴۵‘ ابوداؤدج۲ ص۱۳۶‘‘{قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتی جب تک بہت سے دجال اور کذاب نہ اٹھائے جائیں جن میں سے ہر ایک یہ بکتا ہو کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں۔ یعنی میرے بعد کوئی نبی پیدا نہ ہوگا۔}
	اس حدیث میں خود آنحضرتﷺ نے ایک فیصلہ کن بات فرمادی جس کے بعد کوئی مسلمان جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہوگا خاتم النبیین کے حقیقی مفہوم میں شک 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter