Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

8 - 112
ان سب میں بکثرت اختلافات پائے جاتے ہیں۔ لے دے کے دنیا میں صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی مذہبی کتاب ہے جو نہ صرف ہر قسم کی تحریف سے محفوظ رہی ہے (اور جس کے غیر محرف ہونے پر میور جیسا متعصب انسان گواہی دے رہا ہے) بلکہ بجنسہ موجود ہے اور اس کتاب کا دعویٰ ہے کہ باطل اس میں کبھی راہ نہ پاسکے گا اور جو ہدایت اﷲ تعالیٰ نے اس کے ذریعہ سے دنیا کو عطا کی ہے وہ کبھی ناپید نہ ہوگی:
	’’ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْن۰ حجرات ۹‘‘{ہم نے اس ذکر کو نازل کیا ہے اورتحقیق ہم خود اس کے محافظ ہیں۔}
	پس جب تک یہ کامل ہدایت دنیا میں موجود رہے گی اس وقت تک کسی ہادی کی ضرورت بھی لاحق نہ ہوگی۔ اس لئے آنحضرتﷺخاتم النبیین ہیں۔
ایک شبہ کا ازالہ
	کسی نبی کا توریت کے مطابق فیصلہ کرنا اس امر کی دلیل نہیں کہ اس نبی کو ہدایت نہیں ملی۔ کیونکہ خود آنحضرتﷺ نے کئی دفعہ توریت کے مطابق فیصلہ کیا ہے اور سب جانتے ہیں کہ آپ خود صاحب کتاب ہیں۔
	ان دو نصوص قرآنی کی روشنی میں یہ امر پایہ ثبوت کو پہنچ گیا کہ آنحضرتﷺ آخری نبی ہیں۔ آپ پر نبوت ختم ہوگئی۔
خلاصہ کلام
	انبیاء کی بعثت کا مقصد یہ تھا کہ انسان کو فوز وفلاح کا بہترین طریقہ‘ نجات کا صحیح راستہ‘ زندگی کا ارفع واعلیٰ نصب العین‘ روحانی مدارج طے کرنے کا یقینی ذریعہ عطا کردیا جائے۔ لہذا جبکہ بفحوائے نص قرآنی اﷲ تعالیٰ نے  قرآن مجید کی شکل میں انسان کو کامل ہدایت عطا کردی تو جس مقصد کے لئے انبیاء کا سلسلہ جاری کیا گیا تھا وہ لامحالہ ختم ہوگیا اور منطق کا مسلمہ اصول ہے:
	’’ اِذَا فَاتَ الشَّرْطُ فَاتَ الْمَشْرُوْطُ۰‘‘ {جب شرط فوت ہوجاتی ہے تو مشروط بھی فوت ہوجاتا ہے۔}
	چونکہ آنحضرتﷺ کے وسیلہ سے وہ کامل ہدایت عطا کی گئی ہے۔ اس لئے منطقی طور پر آپؐ اس سلسلہ کے خاتم ہیں۔اس لئے قرآن پاک نے صاف لفظوں میں اعلان کردیا کہ :
	’’مَاکَانَ مُحَمَّدُ ٗ اَبَا اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اﷲِ وَخَاتَمَ النَّبِّیِیْنَ۰ احزاب۴۰‘‘ {محمدﷺ تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں بلکہ وہ خدا تعالیٰ کے رسول ہیں اور سلسلہ انبیاء کے ختم کرنے والے ہیں۔}
	مندرجہ بالا تصریحات قرآنیہ کی روشنی میں خاتم النبیین کی تفسیر بالکل آسان اور واضح ہے۔ ہم اس آیت کا ترجمہ خود نہیں کرتے بلکہ قادیانی حضرات کے امام اور مطاع کے الفاظ پیش کرتے ہیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter