Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

42 - 112
موجب رحمت ثابت ہوتا ہے یا اس کے خلاف؟۔ اگر اس عقیدہ کو تسلیم کرلیا جائے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ قرآن مجید دنیا پر بطور ایک عذاب کے نازل ہوا تھا۔‘‘
	تو خلیفہ قادیان اسے کیا جواب دیں گے؟۔
	اگر آنحضرتﷺ کے بعد نبوت کو ختم ماننا موجب نقصان ہے تو شریعت کو ختم ماننا موجب نقصان کیوں نہیں؟ جس طرح نبوت جاری ہے شریعت بھی جاری ہے۔ اگر اس کے جواب میں قادیانی حضرات بہائی حضرات سے یہ کہیں کہ جناب شریعت ختم ہوگئی تو ہم ان سے کہتے ہیں کہ جناب نبوت بھی ختم ہوگئی۔ جس طرح نبوت دنیا کے لئے موجب رحمت ہے قرآن مجید بھی دنیا کے لئے موجب رحمت ہے اور جس طرح نبوت کے بند ماننے سے مفاسد لازم آتے ہیں۔ جس طرح آنحضرتﷺ کے بعد نئے نبی آنے سے کوئی خرابی لازم نہیں آتی اسی طرح قرآن مجید کے بعد نئی شریعت آنے سے کوئی خرابی لازم نہیں آتی۔ اگریہ کہو کہ شریعت کامل ہوچکی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ نبوت بھی کامل ہوچکی ہے۔
	اگر ان اعتراضات کا مرزائیوں کے پاس کوئی جواب ہو تو ہم بھی سننے کے مشتاق ہیں؟۔
	ناظرین! مجھے معاف فرمائیں بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی مقصد اس تمام داستان سے یہ تھا کہ مرزا غلام احمد قادیانی کے علوم باطنی کی کرشمہ سازیاں ناظرین اوراق کی خدمت میں پیش کردوں:
لذیذ بود حکایت دراز تر گفتم
	مختصر یہ کہ علوم ظاہری وباطنی دونوں کے لحاظ سے ہمارے مرزا قادیانی جمیع مجددین امتہ کی صف میں یکتا اور بے ہمتا نظر آتے ہیں۔
	خدا کی شان ہے کہ ان جلوہ ریزیوں کے بعد بھی مسلمانوں کی ایک جماعت انہیں مجدد دین تسلیم کرتی ہے اور ان کا کلمہ پڑھتی ہے۔
خرد کانام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
	جو جماعت غلو میںاس قدر ترقی کرچکی ہو کہ مرزا قادیانی کے ذہنی ارتقاء کو سرورکائنات فخر موجودات علیہ افضل الثناء والتحیات کے ذہنی ارتقاء سے بڑھ کر قرار دیتی ہو۔ جس جماعت کے افراد کو اپنے پیشوا کو نبی بنانے کے شوق میں یہ کلمہ کہنے سے باک نہ ہو کہ ایک شخص ترقی کرتے کرتے افضل الانبیاء محمد مصطفی ﷺ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ اس جماعت کے افراد سے تو یہ توقع ہی فضول ہے کہ وہ ان حقائق پر غور کریں گے۔ ہاں! مرزا غلام احمد قادیانی کو صرف مجدد ماننے والوں سے یہ مخلصانہ گزارش ضرور ہے کہ جو شخص یہ کہے کہ مجھے منہاج نبوت پر پرکھو اور یہ کہ جس قدر نشانات مجھ سے ظاہر ہوئے ان سے صد ہا نبیوں کی نبوت ثابت ہوسکتی ہے۔ جس شخص کا یہ دعویٰ ہو کہ میں نبی اور رسول ہوں جو مجھے نہیں مانتا وہ خدا اور رسول کو بھی نہیں مانتا وہ مسلمان نہیں۔ اس کی نجات کی کوئی صورت نہیں:
آنچہ دادست ہر نبی را جام
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter