Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

41 - 112
	۱۰…… اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مرزا غلام احمد قادیانی خود بھی آنحضرت کی اتباع کاملہ کی بدولت نبی بن گئے تو اگر ہم لوگوں نے اسی ترکیب سے یہ درجہ حاصل کرلیا تو ہم مورد الزام کیوں ہیں:
درمیاں قعر دریا تختہ بندم کردہ
بازمیگوئی کہ دامن ترمکن ہشیار باش
	یہ کس قدر قدر ظلم اور صریح ظلم اور حق پوشی اور ناحق کوشی اور بے انصافی ہے کہ آپ دعویٰ نبوت کریں تو صادق اور ہم دعویٰ نبوت کریں تو کاذب‘ بلکہ مجنون‘ فاتر العقل‘ مخبوط الحواس اور فریب خوردہ کہلائیں:
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
	اگر اس کے جواب میں خلیفہ قادیانی اور ان کی امت یہ کہے کہ:
	۱۔۔۔ مرزا قادیانی نے یہ مرتبہ کامل اتباع آنحضرتﷺ سے پایا تو اس کے جواب میں یہ مدعیان نبوت یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے بھی ٹھیک اسی طرح پایا ہے بلکہ مرزا قادیانی نے تو صرف آنحضرتﷺ ہی کے اتباع سے درجہ نبوت حاصل کیا ہم لوگوں نے تو آنحضرتﷺ کی اتباع بھی کی اور مرزا قادیانی کی بھی۔ جن کا ذہنی ارتقاء اپنے استاد سے بھی زیادہ تھا۔ اب رہی بات اتباع کی۔ پس وہ جس طرح مرزا قادیانی کا زبانی دعویٰ تھا ہمارا بھی زبانی ہی ہے۔ ان کو الہام ہوتا تھا ہمیں بھی الہام ہوتا ہے۔ رہا ثبوت سو وہ نہ ان کے پاس تھا نہ ہمارے پاس ہے بلکہ ان کے الہامات تو بعض اوقات مہمل بھی ہوتے تھے مثلاً ’’پریشن‘‘’’عمرپلاطوس‘‘’’خاکسار پیپرمنٹ‘‘ اور ’’ربنا العاج‘‘ لیکن ہمارا کوئی الہام اس قبیل سے نہیں ہے۔
	آخر میں ایک سوال میاں محمود احمد خلیفہ قادیان سے اور کرتا ہوں۔ جناب موصوف ’’حقیقت النبوت ص۱۸۶‘‘ پر لکھتے ہیں:
	’’ آنحضرت کے بعد بعثت انبیاء کو بالکل مسدود قرار دینے کا یہ مطلب ہے کہ آنحضرت نے دنیا کو فیض نبوت سے روک دیا اور آپ کی بعثت کے بعد اﷲ نے اس انعام کو بند کردیا۔ اب بتائو کہ اس عقیدہ سے آنحضرت رحمتہ للعالمین ثابت ہوتے ہیں یا اس کے خلاف؟ اگر اس عقیدہ کو تسلیم کیا جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ آپ (نعوذباﷲ) دنیا کے لئے ایک عذاب کے طور پر آئے تھے اور جو شخص ایسا خیال کرتا ہے وہ لعنتی اور مردود ہے۔‘‘
	اب اگر جس طرح خلیفہ قادیانی نے مسلمانوں سے سوال کیا ہے ایک بہائی (پیرومذہب بہااﷲ ایرانی) ان الفاظ میں جناب موصوف سے سوال کرے:
	’’ آنحضرت کے بعد شریعت وہدایت منجانب اﷲ کو بند قرار دینے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ قرآن کی وجہ سے دنیا فیض ہدایت ربانی سے بالکل محروم ہوگئی اور قرآن کے نزول نے اس انعام کو بالکل بند کردیا۔ اب بتائو اس عقیدہ کی رو سے کہ شریعت وہدایت ختم ہوچکی ‘ قرآن دنیا کے لئے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter