Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

4 - 112
	الف…… ’’ڈاکٹر عبدالحکیم خان کا دعویٰ ہے کہ میں اس کی زندگی ہی میں۴اگست۱۹۰۸ء تک اس کے سامنے ہلاک ہوجائوں گا……… مگر خدا نے اس کی پیشگوئی کے بالمقابل مجھے خبر دی کہ وہ خود عذاب میں مبتلا کیا جائے گا اور خدا اس کو ہلاک کرے گا اور میں اس کے شر سے محفوظ رہوں گا… … …… جو شخص اﷲ تعالیٰ کی نظر میں صادق ہے۔ خدا اس کی مدد کرے گا۔‘‘(چشمہ معرفت ص۳۲۱‘خزائن ج۲۳ص۳۳۶)
	سب کو معلوم ہے کہ خدا تعالیٰ کی قدرت سے انسانوں کی عبرت کے لئے مرزا غلام احمد قادیانی میعاد مقررہ کے اندر ہی۲۶ مئی۱۹۰۸ء کو ہیضہ میں مبتلا ہوکر فوت ہوگیا اور ڈاکٹر صاحب چودہ سال تک اس کے بعد زندہ رہے۔
	مرزا غلام احمد قادیانی نے لکھا تھا کہ:
	ب……’’اور اس لئے اب میں تیری جناب میں ملتجی ہوں کہ مجھ میں اور ثناء اﷲ میں سچا فیصلہ فرما اور جو تیری نگاہ میں درحقیقت مفسد اور کذاب ہے اس کو صادق کی زندگی ہی میں اس دنیا سے اٹھالے۔‘‘(مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۵۷۹)
	خدا کی قدرت اور مقام عبرت کہ مولوی ثناء اﷲ صاحب تو بفضل خدا ابھی تک (۱۹۳۶ ئ)زندہ ہیں اور مرزا غلام احمد قادیانی سال بھر کے بعد ہیضہ میں مبتلا ہوکر فوت ہوگیا۔(مولانا ثناء اﷲ نے ۱۵ مارچ۱۹۴۸ء سرگودھا میں انتقال فرمایا۔)
	مرزا غلام احمد قادیانی لکھتا ہے کہ:
	ج…… ’’ نفس پیش گوئی میں عورت (محمدی بیگم) کا اس عاجز کے نکاح میں آنا یہ تقدیر مبرم ہے جو کسی طرح ٹل نہیں سکتی کیونکہ اس کے لئے الہام الٰہی میں یہ فقرہ موجود ہے:’’ لاتبدیل لکلمات اﷲ۰‘‘ یعنی میری یہ بات ہرگز نہیں ٹلے گی۔ پس اگر ٹل جائے تو خدا تعالیٰ کا کلام باطل ہوتا ہے۔‘‘(مجموعہ اشتہارات ج۲ص۴۳)
	خدا کی شان کہ مرزا غلام احمد قادیانی کی انتہائی کوششوں‘ ترغیبوں اور ترہیبوں کے باوجود ’’منکوحہ آسمانی‘‘ ان کے نکاح میں نہ آئی اور جیسا کہ سب کومعلوم ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی۱۹۰۸ء میں انتقال کرگیا اور یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔
	اس لئے ایک طالب حق کے لئے ظل اور بروز حقیقت اور مجاز کی بحثوں میں الجھنے کی بجائے ان تین حقائق پر نظر ڈال لینی ہی کافی ہے۔ لیکن ان براہین کے باوجود آج ہمارے زمانہ میں بہت سے مسلمان مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی تسلیم کرکے ختم نبوت جیسے اہم اصول سے دستبردار ہورہے ہیں اور رسول مدنیﷺ کی غلامی سے نکل کر رسول قادیانی کی امت میں داخل ہوتے جاتے ہیں۔
	اس لئے اس ہیچمدان نے مناسب سمجھا کہ عام فہم انداز میں ختم نبوت پر ایک مضمون سپرد قلم کیاجائے تاکہ مسلمان بھائی اس نئے فتنہ کا شکار ہوکر دولت ایمان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں۔واضح ہو کہ ختم نبوت کا عقیدہ اس قد ر اہم ہے کہ خود مرزا غلام احمد قادیانی بھی دعویٰ نبوت سے قبل اس سے انکار کرنے کو اسلام سے خارج ہونے کے مترادف قرار دیتا تھا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter