Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

37 - 112
۴۔۔۔چراغ دین جموی قادیانی کی نبوت
	’’چونکہ اس شخص (چراغ الدین) نے اپنے اشتہارات میں یہ لکھا ہے کہ میں رسول ہوں اور رسول بھی اولوالعزم…… یہ کہنا کہ میں رسول اﷲ ہوں کس قدر خدا کے پاک سلسلہ کی ہتک عزت ہے۔ گویا رسالت اور نبوت بازیچہ اطفال ہے…… نفس امارہ کی غلطی نے اس کو خود ستائی پر آمادہ کیا ہے۔ پس آج کی تاریخ سے وہ ہماری جماعت سے منقطع ہے…… ہماری جماعت کو چاہئے کہ ایسے انسان سے قطعاً پرہیز کریں۔‘‘
(المشتہر خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲۳ اپریل۱۹۰۲ئ‘ دافع البلاء ص ۱۹‘۲۲‘ خزائن ج۱۸ص۲۳۹تا۲۴۲)
۵۔۔۔ غلام محمد لاہوری کی نبوت
	’’ جس طرح تمام نبی ماموریت سے پہلے بالکل خاموش گم شدہ معمولی اور بے علم ہوتے ہیں ایسا ہی میرا حال تھا…… لیکن لیلۃ القدر کی مشہور رات کے بعد میں بڑے شور وغل کے ساتھ غار حرا سے باہر نکل آیا جس کی مثال موجودہ دنیا پیش نہیں کرسکتی۔ ایک ہی رات میں عالم بھی ہوگیا‘ مصنف بھی ‘امام بھی ہوگیا اور مصلح موعود بھی۔‘‘
خلیفہ قادیان کے نام مخصوص آسمانی چٹھی
	’’آپ کو معلوم ہوگا کہ مجھے حضرت مسیح موعود کی روحانی فرزندیت میں آسمانی بابرکت مصلح موعود قدرت ثانی کی آسمانی خلافت کا دعویٰ ہے لیکن آپ نے مجھے کوئی معمولی انسان سمجھ کر تکبر سے منہ پھیر لیا۔ اس طرح آپ نے مجھے ہی نہیں ٹھکرایا بلکہ اپنے محسن باپ کو ٹھکرایا جس کی شاہی گدی پر بیٹھ کر آپ ہزاروں آرام کے دن دیکھ چکے ہیں…… میری طرف سے اس لاپرواہی کی سزا میں سردست آپ کو ہلکی سزائوں میں مبتلا کیا جارہا ہے…… میری اطاعت سے الگ رہنے کی صورت میں آپ کے سارے کاروبار کو ٹھنڈا کردیا جائے گا۔‘‘(ص۱۷‘ رسالہ نمبر ہشتم منجانب شیخ غلام محمد بشیر الدولہ روحانی فرزند ارجمند مسیح موعود سابق ممبر مجلس معتمدین احمدیہ انجمن اشاعت اسلام احمدیہ بلڈنگز لاہور)
۶۔۔۔عبداﷲ تیماپوری کی نبوت
	’’ اﷲ پاک نے اس عاجز پر اپنے صحیفہ آسمانی کا نزول فرماکر سلسلہ آسمانی کی طرف مخلوق کو دعوت دینے کی تاکید کی ہے۔ بائیس سال کا عرصہ گزرتا ہے کہ خاکسار خدا سے وحی پاکر اس کام کو سرانجام دے رہا ہے۔‘‘	      (ام العرفان ص۹ مصنفہ عبداﷲ تیماپوری قادیانی)
۷۔۔۔صدیق دیندار چن بسویشور کی نبوت
	’’ اگر میں احمدیوں کا مامور موعود نہیں ہوں تو دوسرا کوئی بتائے جو عین وقت میں یعنی ۱۹۲۴ء میں آیا ہو…… اﷲ جل شانہ نے اپنی سنت کے مطابق جماعت احمدیہ کے ابتداء کے زمانہ میں صدیق کا انتخاب کیا ہے۔‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter