Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

13 - 112
	قرآن مجید‘ حدیث شریف‘ تصریحات آئمہ ومفسرین اور اجماع امت کے بعد اگرچہ عقلی دلائل کی چنداں ضرورت باقی نہیں رہتی تاہم اتمام حجت کے لئے ہم عقلی پہلو سے بھی اس مسئلہ پر روشنی ڈالتے ہیں۔
	سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ اﷲ تعالیٰ نے انبیاء کی بعثت کا سلسلہ کس واسطے قائم کیا؟۔ اس کا جواب ہر عقلمند آدمی یہی دے گا کہ جب اﷲ تعالیٰ رب العالمین ہے اور بنی نوع آدم کی جسمانی غور وپرداخت کا اس نے انتظام کیا ہے تو روحانی غورو پرداخت کا بھی کوئی نہ کوئی انتظام کیا ہوگا اور وہ انتظام اس کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے کسی شخص کو ہم کلامی کا شرف عطا کرے اور اس کے واسطہ سے بنی نوع آدم کو ہدایت عطا کرے تاکہ وہ اس کی مرضی کے مطابق زندگی بسرکرسکیں۔
	ابتداء میں مختلف اقوام میں جداگانہ طور پر انبیاء مبعوث ہوتے رہے اور خدا کا پیغام بندوں کو پہنچاتے رہے لیکن جب اس کی مشیت نافذہ نے یہ مناسب سمجھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام دنیا کے لئے ایک کامل قانون نافذ کردیا جائے تو اﷲ تعالیٰ نے جناب محمدﷺ کی معرفت قرآن مجید نازل کردیا جو تمام دنیا کے لئے ہے اور اسی لئے آنحضرتﷺ کو تمام دنیا کے لئے رحمت بنادیا:’’وَمَااَرْسَلْنٰکَ اِلاَّ رَحْمَۃًلِّلْعالَمِیْنَ۰‘‘
	قرآن مجید وہ کتاب ہے جس پر چل کر انسان خلیفۃ اﷲ علی الارض کے مرتبہ پر فائز ہوسکتا ہے۔ نجات اخروی کے لئے جن جن باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے وہ سب اس میں موجود ہیں۔ پھر اس نصب العین کی حفاظت کا وعدہ بھی اﷲ تعالیٰ نے فرمایا تاکہ یہ کتاب قیامت تک انسان کو شمع ہدایت دکھاتی رہے۔
	انبیاء کی بعثت کا مقصد صرف یہی تھا کہ انسان ہدایت پائے۔ جب یہ مقصد حاصل ہوگیا تو اب عقلی طور پر بعثت انبیاء کا سلسلہ بند ہوجانا چاہئے تھا۔چنانچہ اسی لئے آنحضرتﷺ کو خاتم النبیین فرمادیا کہ اب نہ قرآن مجید کے بعد کوئی ہدایت نازل ہوگی اور نہ آنحضرتﷺ کے بعد کوئی نبی آئے گا۔
	جس شے کا ایک آغاز ہے اس کا ایک انجام بھی ہونا چاہئے۔ جب اﷲ تعالیٰ کو کوئی نیا پیغام ہی نازل نہیں کرنا تو پھر پیغمبر کیوں آئے؟۔
	فرض کیجئے آپ ایک مکان بنواتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے معمار اور مزدورعمارت بنانے کے لئے مقرر کرتے ہیں۔ وہ ایک عرصہ معین تک کام کرکے اس مکان کو مکمل کرتے ہیں۔ جب وہ مکان بن کر تیار ہوجاتا ہے تو معمار اور مزدور لامحالہ رخصت ہوجاتے ہیں کیونکہ اب ان کا کام ختم ہوگیا کیا یہ ممکن ہے کہ مکان تو بن کر تیار ہوجائے لیکن معمار اور مزدور بیکار بیٹھے رہیں اور آپ انہیںرخصت نہ کریں؟۔
ایک شبہ کا ازالہ
	بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ نبوت تو ایک رحمت ہے۔ اگر آنحضرتﷺ پر نبوت ختم ہوگئی تو(نعوذ باﷲ) آپﷺ قاطع رحمت ثابت ہوتے ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تو وہ بھی مانتے ہیں کہ قرآن مجید بھی ایک رحمت ہے۔ پھر یہی اعتراض وہ قرآن کے خاتم الکتب ہونے پر کیوں نہیں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter