Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

12 - 112
	۴ …… امام رازیؒ نے بھی یہی معنی کئے ہیں کہ آنحضرتﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی مبعوث نہ ہوگا۔(تفصیل کے لئے دیکھو تفسیر کبیرج۱۳ جز۲۵ص۲۱۴)
	۵ …… علامہ آلوسی بغدادی اپنی تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں کہ:’’ آنحضرتﷺ خاتم النبیین ہیں۔ اس لئے خاتم المرسلینﷺ بھی ہیں۔ آپ کے بعد قیامت تک اب وصف نبوت ورسالت کسی جن وانس میں پیدا نہیں ہوسکتا۔ ختم نبوت کی تصریح قرآن میں موجود ہے اور اس پر ایمان رکھنا از بس ضروری ہے۔ اس کا منکر کافر ہے۔‘‘(تفصیل کے لئے دیکھو روح المعانی ج۸ جز۲۲ص۳۹)
	۶ …… علامہ زرقانی شرح مواہب لدنیہ ج۵ص۲۶۷ میں لکھتے ہیں کہ:’’ آنحضرتﷺ کی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے کہ آپ سب انبیاء اور رسل کے ختم کرنے والے ہیں جیسا کہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں :’’وَلٰکِنْ رَسُوْلَ اﷲِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ۰‘‘یعنی آخر النبیین یعنی وہ جس نے انبیاء کو ختم کیا یا وہ جس پر انبیاء ختم کئے گئے۔‘‘
	ناظرین کرام غور فرمائیں کہ دنیائے اسلام کے بزرگ ترین مفسرین نے خاتم النبیین کے معنی یہی کئے ہیں کہ آپﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہ ہوگا۔ کیسے افسوس کا مقام ہے کہ اس قدر تصریحات کے باوجود آج تک بے باکی کے ساتھ نبوت کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور اپنے نہ ماننے والوں کو کافر بلکہ:’’ ذریۃ البغایا۰‘‘{کنجریوں کی اولاد۔} بنایا جارہا ہے اور قرآن مجید کی وہ تفسیر کی جارہی ہے جو تیرہ سو سال میں کسی مفسر‘ محدث‘ فقیہہ یا عالم کے ذہن میں نہیں آئی تھی۔ کیا خوب کہا ہے حضرت اکبر مرحوم الہ آبادی نے:
گورنمنٹ کی خیر یارو منائو
گلے میں جو آئیں وہ تانیں اڑائو
کہاں ایسی آزادیاں تھیں میسر
انا الحق کہو اور پھانسی نہ پائو
اجماع امت
	حضورﷺ کی وفات کے بعد مسیلمہ کذاب نے دعویٰ نبوت کیا اور اگرچہ وہ آنحضرتﷺ کی رسالت اور قرآن مجید کا منکر نہ تھا تاہم جمیع صحابہ کرامؓ نے اس کے ساتھ وہی معاملہ کیا جو کفار کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
	تاریخ طبری ج۳ ص۲۴۴ پر مرقوم ہے کہ اگرچہ مسیلمہ کذاب آنحضرتﷺ کی نبوت‘ قرآن مجید اور جمیع اسلامی احکام پر ایمان رکھتا تھا لیکن ختم نبوت کے بدیہی مسئلہ کے انکار کی بنا پر اور دعویٰ نبوت کرنے کی وجہ سے تمام صحابہؓ اور عامۃ المسلمین نے اسے اور اس کی جماعت کو کافر سمجھا اور کسی نے یہ نہ کہا کہ یہ لوگ اہل قبلہ ہیں‘ کلمہ گو ہیں‘ نماز پڑھتے ہیں۔ ان کو کس طرح کافر سمجھا جائے؟۔
عقلی توجیہہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter