Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

11 - 112
	تیسری حدیث:’’ وَخُتِمَ بِیَ النَّبِیُّوْنَ۰ رواہ مسلم فی الفضائل۰ج۱ص۱۹۹ ‘‘ امام مسلم نے اس حدیث کو آنحضرتﷺ کے فضائل کے باب میں درج کیا ہے۔ اس حدیث میں چھ فضیلتوں کا ذکر ہے۔ چھٹی فضیلت یہ ہے کہ میرے ساتھ تمام انبیاء کو ختم کیا گیا۔
	اس حدیث میں اس تحریف کی بھی جڑکاٹ دی گئی جو لفظ خاتم میں کی جاتی ہے۔ خاتم النبیین کی جگہ ختم بی النبیون کہا گیا اور اس میں کسی قسم کے نبی کا استثناء موجود نہیں۔
	چوتھی حدیث:’’ اَنَا آخِرُالْاَنْبِیَائِ وَاَنْتُمْ آخِرُالْاُمُمِ۰ ابن ماجہ ص۲۹۷‘‘{میں سب نبیوں کے آخر میں آنے والا ہوں اور تم سب امتوں کے آخر میں آنے والے ہو۔} یعنی آپ کے بعد کوئی شخص اس امت کے لئے نبی بناکر نہیں بھیجا جائے گا۔
	ان احادیث صحیحہ کی موجودگی میں نہ کوئی مسلمان نبوت کا دعویٰ کرسکتا ہے اور نہ کوئی مسلمان اس مدعی کی تصدیق  کی جرأت کرسکتا ہے۔
	اب ہم بعض مفسرین کے اقوال پیش کرتے ہیں۔
	۱ ……ابو جعفر ابن جریر طبریؒ اپنی تفسیر میں حضرت قتادہؓ سے خاتم النبیین کے معنی یوں بیان فرماتے ہیں:
	’’ عَنْ قَتَادَۃَ وَلٰکِنْ رَسُوْلَ اﷲِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ اَیْ آخِرُھُمْ۰تفسیر طبری ج۱۰‘جز۲۲ ص۱۶‘‘ {حضرت قتادہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے آیت کی تفسیر میں فرمایا! کہ آپؐ اﷲ کے رسول اور خاتم النبیین بمعنی آخر النبیین ہیں۔}
	۲ ……امام سیوطیؒ نے درمنثور ج۵ص۲۰۴ میں بحوالہ عبدابن حمیدؒ حضرت امام حسن ؓ سے نقل کیا ہے کہ:
	’’ عَنِ الْحَسْنِ فِیْ قَوْلِہٖ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ قَالَ خَتَمَ اﷲُ النَّبِیِّیْنَ بِمُحَمَّدٍﷺ وَکَانَ آخِرَ مَنْ بُعِثَ۰‘‘{حضرت امام حسنؓ سے آیت خاتم النبیین کے متعلق یہ تفسیر نقل کی گئی ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے تمام انبیاء کو آنحضرتﷺ پر ختم کردیا اور آپ ان رسولوں میں سے جو اﷲ تعالیٰ نے مبعوث فرمائے آخری ہیں۔}
	کیا ان صراحتوں کے بعد بھی ظلی اور بروزی کی گنجائش نکل سکتی ہے؟۔ 
	اس کے علاوہ یہ بھی ملحوظ خاطر رہے کہ ظلی اور بروزی کی تقسیم سراسر غیرقرآنی ہے۔ قرآن مجید یا احادیث صحیحہ میں کسی جگہ یہ مرقوم نہیں کہ حقیقی نبوت تو بند ہوگئی مگر مجازی نبوت باقی ہے۔ پس خود ساختہ تقسیم  کے دامن میں پناہ لینا سراسر خلاف دیانت ہے۔ نعوذباﷲ من شرور انفسنا۰
	۳ ……علامہ زمخشری ؒ نے اپنی تفسیر کشاف میں جو کچھ لکھا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ آپؐ کے بعد کوئی شخص نبی نہیں بنایا جائے گا۔ نبوت آپﷺ کی ذات پر ختم ہوگئی۔(تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو کشاف ج۳ص۵۴۴)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter