Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

23 - 157
	۶…… عبداﷲ بن مسعود  ؓ  (ایضاً)
	۷…… علی  ؓ (ایضاً)
	۸…… سمرہ  ؓ  (ایضاً)
	۹…… حذیفہ  ؓ  (ایضاً)
	۱۰…… انس  ؓ  (ایضاً)
	۱۱…… نعمان بن بشیر  ؓ  (مجمع الزوائد ص ۳۳۴ ج ۷)
	تنبیہ : ان تمام احادیث کا متن (مجمع الزوائدص ۳۳۲‘ ۳۳۴ ج۷) میں ذکر کیا گیا ہے ۔
حدیث نمبر۶
	’’ عن انس بن مالک  ؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ ان الرسالۃ والنبوۃ قد انقطعت فلا رسول بعدی ولا نبی ۰ ترمذی ص ۵۱ ج ۲‘ مسند احمد ص ۲۶۷ ج ۳‘‘{حضرت انس  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ رسالت ونبوت ختم ہوچکی ہے۔ پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ نبی۔}
	امام ترمذیؒ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے اور حافظ ابن کثیر  ؒ فرماتے ہیںکہ اس کو امام احمد  ؒ نے مسند میں بھی روایت کیا ہے۔ حافظ ابن حجر  ؒنے فتح الباری میں اس حدیث میں بروایت ابویعلی اتنا اضافہ نقل کیا ہے:
	’’ ولکن بقیت المبشرات قالوا وما المبشرات قال رؤیا المسلمین جزء من اجزاء النبوۃ ۰ فتح الباری ص ۳۷۵ ج ۱۲‘‘{لیکن مبشرات باقی رہ گئے ہیں۔ صحابہ کرام  ؓ نے عرض کیا کہ مبشرات کیا ہیں؟ فرمایا مومن کا خواب جو نبوت کے اجزاء میں سے ایک جز ہے۔}
	اس مضمون کی حدیث مندرجہ ذیل صحابہ کرام  ؓ سے بھی مروی ہے:
	۱…… حضرت ابوہریرہ  ؓ (صحیح بخاری ص ۱۰۳۵ ج۲)
	۲…… حضرت عائشہ ؓ (کنز العمال ص ۳۷۰ج۱۵ حدیث نمبر ۴۱۴۱۹ مجمع الزوائد ص ۱۷۲ ج ۷)
	۳…… حضرت حذیفہ بن اسید  ؓ (حوالہ بالا)
	۴…… حضرت ابن عباس  ؓ (صحیح مسلم ص ۱۹۱ ج ۱‘ سنن نسائی ص ۱۶۸ ‘ ابودائود ص ۱۲۷ ج ۱‘ ابن ماجہ ص ۲۷۸)
	۵…… حضرت ام کرزالکعبیہ ؓ (ابن ماجہ ص ۲۷۸ ‘احمد ص ۳۸۱ ج ۶‘ فتح الباری ص ۳۷۵ ج ۱۲)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter