Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

22 - 157
	واضح رہے کہ جو حدیث دس سے زیادہ صحابہ کرام  ؓ سے مروی ہو حضرات محدیثن اسے احادیث متواترہ میں شمار کرتے ہیں۔ چونکہ یہ حدیث دس  سے زیادہ صحابہ کرام  ؓ مروی ہے اس لئے مسند الہند شاہ ولی اﷲ محدث دہلوی  ؒ نے اس کو متواترہ میں شمار کیا ہے۔
	حضرت شاہ صاحب ؒ ازالۃً الخفا میں ’’ مآثر علی  ؓ‘‘ کے تحت لکھتے ہیں:
	’’ فمن المتواتر انت منی بمنزلۃ ہارون من موسیٰ ۰ ازالۃ الخفاء مترجم ص ۴۴۴ ج ۴ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراتشی‘‘{متواتر احادیث میں سے ایک حدیث یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے حضرت علی  ؓ سے فرمایا : ’’ تم مجھ سے وہی نسبت رکھتے ہو جو ہارون کو موسیٰ علیہ السلام سے تھی۔}
حدیث نمبر۴
	’’ عن ابی ھریرۃ  ؓ یحدث عن النبی ﷺ قال کانت بنواسرائیل تسوسھم الا نبیاء کلماھلک نبی خلفہ نبی وانہ لانبی بعدی وسیکون خلفاء فیکثرون۰ صحیح بخاری ص ۴۹۱ج۱ واللفظ لہ ‘ صحیح مسلم ص ۱۲۶ ج ۲‘ مسند احمد ص ۲۹۷ ج ۲‘‘{حضرت ابوہریرہ  ؓ رسول اکرم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ بنیاسرائیل کی قیادت خود ان کے انبیاء کیا کرتے تھے۔ جب کسی نبی کی وفات ہوتی تھی تو اس کی جگہ دوسرا نبی آتا تھا۔ لیکن میرے بعد کوئی نبی  نہیں۔ البتہ خلفاء ہوں گے اور بہت ہوں گے۔}
	 بنیاسرائیل میں غیر تشریعی انبیاء آتے تھے۔ جو موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کی تجدید کرتے تھے۔ مگر آنحضرت ﷺ کے بعد ایسے انبیاء کی آمد بھی بند ہے۔
حدیث نمبر۵
	’’ عن ثوبان  ؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ انہ سیکون فی امتی کذابون ثلاثون کلھم یزعم انہ نبی وانا خاتم النبیین لانبی بعدی۰ ابودائود ص ۲۲۸ ج ۲ واللفظ لہ ‘ ترمذی ص ۴۵ ج ۲‘‘{حضرت ثوبان  ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے۔ ہر ایک کہے گا کہ میں نبی ہوں حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں۔ میرے بعد کوئی کسی قسم کا نبی نہیں۔}
	یہ مضمون بھی متواتر ہے اور حضرت ثوبان  ؓ کے علاوہ مندرجہ ذیل صحابہ کرام  ؓ سے مروی ہے:
	۱…… حضرت ابوہریرہ  ؓ (صحیح بخاری ص ۵۰۹ ج ۱‘ صحیح مسلم ص ۳۹۷ ج۲)
	۲…… حضرت نعیم بن مسعود  ؓ (کنزالعمال ص ۱۹۸ج۱۴حدیث نمبر ۳۸۳۷۲)
	۳…… ابوبکرہ  ؓ (مشکل الآثار ص ۱۰۴ ج ۴)
	۴…… عبداﷲ بن زبیرؓ (فتح الباری ص ۶۱۷ ج ۶ حدیث نمبر۳۶۰۹ )
	۵…… عبداﷲ بن عمرو  ؓ (فتح الباری ص ۸۷ ج ۱۳ حدیث نمبر۷۱۲۱)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter