Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

24 - 157
	۶…… حضرت ابوالطفیل ؓ (مسند احمد ص ۴۵۴ ج ۵‘ مجمع الزوائد ص ۱۷۳ ج ۷)
حدیث نمبر۷
	’’ عن ابی ھریرۃ  ؓ انہ سمع رسول اﷲ ﷺ یقول نحن الآ خرون السابقون یوم القیامۃ بید انھم اوتو الکتاب من قبلنا ۰ صحیح بخاری ص ۱۲۰ ج ۱ واللفظ لہ ‘ صحیح مسلم ص ۲۸۲ ج ۱‘‘{حضرت ابوہریرہ  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ہم سب کے بعد آئے اور قیامت کے دن سب سے آگے ہوں گے۔ صرف اتنا ہوا کہ ان کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی۔}
	اس حدیث میں آنحضرت ﷺ نے اپنا آخری نبی ہونا اور اپنی امت کا آخری امت ہونا بیان فرمایا ہے۔ یہ مضمون بھی متعدد احادیث میں آیا ہے:
	۱……’’ عن حذیفۃ ؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ (فذکرالحدیث‘وفیہ) ونحن الآ خرون من اھل الدنیا والا ولون یوم القیامۃ المقضی لھم قبل الخلائق ۰ صحیح مسلم ص ۲۸۲ ج ۱‘ نسائی ص ۲۰۲ ج۱‘‘{حضرت حذیفہ  ؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہم اہل دنیا میں سب سے آخر میں آئے اور قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے۔ جن کا فیصلہ ساری مخلوق سے پہلے کیا جائے گا۔}
	۲……’’ عن ابن عباس  ؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ (فذکرحدیث الشفاعۃ‘وفیہ) نحن الآخرون الا ولون نحن آخر الامم واول من یحاسب۰ مسند احمد ص ۲۸۲ ج ۱‘‘{حضرت ابن عباس  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے (حدیث شفاعت میں)فرمایا کہ ہم سب سے پچھلے اورسب سے پہلے ہیں۔ ہم تمام امتوں کے بعد آئے اور (قیامت کے دن) ہمارا حساب وکتاب سب سے پہلے ہوگا۔}
	۳……’’عن عائشہ  ؓ عن النبی ﷺ قال انا خاتم الانبیاء ومسجدی خاتم مساجد الا نبیاء ۰ کنز العمال ص ۲۸۰ ج ۱۲ حدیث نمبر۳۴۹۹۹‘‘{ حضرت عائشہ  ؓآنحضرت ﷺ کا ارشاد نقل کرتی ہیں کہ میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد انبیاء کی مساجد میں آخری مسجد  ہے۔}
	۴…… ’’عن ابی ھریرۃ  ؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ کنت اول النبیین فی الخلق وآخرھم فی البعث ۰ کنز العمال ص ۴۰۹‘۴۵۲ج۱۱ حدیث نمبر ۳۱۹۱۶‘ ۳۲۱۲۶‘‘{حضرت ابوہریرہ  ؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری تخلیق سب نبیوں سے پہلے ہوئی اور بعثت (دنیا میں تشریف آوری)سب کے بعد ہوئی۔}
	۵……’’ عن العرباض بن ساریۃ  ؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ انی عنداﷲ فی اول الکتاب خاتم النبیین وان آدم لمنجدل فی طینتہ ۰ مجمع الزوائد ص ۲۲۳ج۸‘ مسند احمد ص ۱۲۷ ج ۴‘ مستدرک حاکم ص ۶۰۰ ج ۲‘ واللفظ لہ کنزالعمال ص ۱۱ حدیث نمبر ۳۱۹۶۰‘ ۳۲۱۱۴‘‘{حضرت عرباض بن ساریہ  ؓسے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ میں اﷲ تعالیٰ کے نزدیک لوح محفوظ میں خاتم النبیین (آخری نبی) لکھا ہوا تھا۔ جب کہ ابھی آدم علیہ السلام کا خمیر گوندھا جارہا تھا۔}
	۶……’’عن ابی ھریرۃ  ؓ فی حدیث الشفاعۃ فیأتون محمد ﷺ فیقولون یا محمد انت رسول اﷲ وخاتم الانبیائ۰ صحیح بخاری ص ۶۸۵ ج ۲‘‘{حضرت ابوہریرہ ؓ سے حدیث شفاعت میں مروی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter