Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

20 - 157
	’’ قال رسول اﷲ ﷺ فانا موضع اللبنۃ جئت فختمت الا نبیاء ۰ مسند احمد ص ۳۶۱ ج ۳ ‘ صحیح بخاری ص۵۰۱ج۱‘ مسلم ص ۱۴۸ ج ۲‘ ترمذی ص ۱۰۹ ج ۱‘‘ {رسول اﷲ ﷺ نے فرمایاپس میں اس اینٹ کی جگہ ہوں۔ میں آیا پس نبیوں کا سلسلہ ختم کردیا۔}
	۲… حضرت ابی بن کعب ؓ ان کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں:
	’’ مثلی فی النبیین کمثل رجل بنی دارا فاحسنھا واکملھا واجملھا وترک منھا موضع لبنۃ فجعل الناس یطوفون بالبناء ویعجبون منہ ویقولون لو تم موضع تلک اللبنۃ ۰ وانا فی النبیین موضع تلک اللبنۃ قال الترمذی ھذا حدیث حسن صحیح۰ مسند احمد ص ۱۳۷ ج ۵‘ ترمذی ص ۲۰۱ ج ۲‘‘ {انبیاء کرام میں میری مثال ایسی ہے کہ ایک شخص نے بڑا حسین وجمیل اور کامل ومکمل محل بنایا مگر اس میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑدی۔ پس لوگ اس محل کے گرد گھومتے اور اس کی عمدگی پر تعجب کرتے اور یہ کہتے کہ کاش ! اس اینٹ کی جگہ بھی پر کردی جاتی۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ میں نبیو ں میں اس اینٹ کی جگہ ہوں۔ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔}
	۳… حضرت ابوسعید خدری  ؓ مسند احمد میں ان کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں:
	’’مثلی ومثل النبیین من قبلی کمثل رجل بنی دار فتمھا الا لبنۃ واحدۃ فجئت انا فاتمت تلک اللبنۃ۰ مسند احمد ص ۹ج۳ واللفظ لہ‘ صحیح مسلم ص ۲۴۸ جامع الا صول ص ۵۳۹ج ۸‘‘{میری اور دوسرے نبیوں کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص نے محل بنایا پس اس کو پورا کردیا مگر صرف ایک اینٹ کی جگہ چھوڑدی۔ پس میں آیا اور میں نے اس اینٹ کو پورا کردیا۔}
	ان احادیث میں آنحضرت ﷺ نے ختم نبوت کی ایک محسوس مثال بیان فرمادی ہے اور اہل عقل جانتے ہیں کہ محسوسات میں کسی تاویل کی گنجائش نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر۲
	’’ عن ابی ھریرۃ  ؓ ان رسول اﷲ ﷺ قال فضلت علی الانبیاء بست اعطیت جوامع الکلم ونصرت باالرعب واحلت لی الخنائم جعلت لی الارض طھورا ومسجدا وار سلت الی الخلق کافۃ وختم بی النبییون۰ صحیح مسلم ص ۱۹۹ ج۱‘ مشکوٰۃ ص ۵۱۲‘‘ {حضرت ابوہریرہ  ؓسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺنے فرمایا کہ مجھے چھ چیزوں میں انبیاء کرام  ؑپر فضیلت دی گئی ہے۔(۱)۔۔۔ مجھے جامع کلمات عطا کئے گئے ہیں۔(۲)۔۔۔ رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ہے۔(۳)۔۔۔مال غنیمت میرے لئے حلال کردیا گیا ہے۔ (۴)۔۔۔روئے زمین کو میرے لئے مسجد اور پاک کرنے والی چیز بنادیا گیا ہے۔ (۵)۔۔۔ مجھے تمام مخلوق کی طرف مبعوث کیا گیا ہے۔(۶)۔۔۔ اور مجھ پر نبیوں کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔}
	اس مضمون کی ایک حدیث صحیحین میں حضرت جابر  ؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں۔ اس کے آخر میں ہے :
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter