Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

19 - 157
	’’ وقد صح عن رسول اﷲ ﷺ بنقل الکواف التی نقلت نبوتہ واعلامہ وکتابہ انہ اخبرانہ لانبی بعدہ ۰ کتاب الفصل ص ۷۷ ج ۱‘‘{وہ تمام حضرات جنہوں نے آنحضرت ﷺ کی نبوت آپ ﷺ کے معجزات اور آپ ﷺ کی کتاب (قرآن کریم) کو نقل کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نقل کیا ہے کہ آپ ﷺ نے یہ خبردی تھی کہ آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں ۔}
	حافظ ابن کثیر  ؒآیت خاتم النبیین کے تحت لکھتے ہیں:
	’’ وبذالک وردت الا حادیث المتواترۃ عن رسول اﷲ ﷺ من حدیث جماعۃ من الصحابۃ  ؓ۰ تفسیر ابن کثیر ص ۴۹۳ ج ۳‘‘{اور ختم نبوت پر آنحضرت ﷺ سے احادیث متواترہ وارد ہوئی ہیں۔ جن کو صحابہ کرام  ؓ کی ایک بڑی جماعت نے بیان فرمایا ۔}
	اور علامہ سیدمحمود آلوسی ؒ تفسیر روح المعانی میں زیر آیت خاتم النبیین لکھتے ہیں:
	’’وکونہ ﷺ خاتم النبیین مما نطق بہ الکتاب وصدعت بہ السنۃ واجمعت علیہ الا مۃ فیکفر مدعی خلافہ ویقتل ان اصر۰ روح المعانی ص ۴۱ ج ۲۲‘‘{اور آنحضرت ﷺ کا خاتم النبیین ہونا ایسی حقیقت ہے جس پر قرآن ناطق ہے۔ احادیث نبویہ نے جس کو واشگاف طور پر بیان فرمایا ہے۔ اور امت نے جس پر اجماع کیا ہے۔ پس جو شخص اس کے خلاف کا مدعی ہو۔ اس کو کافر قرار دیا جائے گا اور اگر وہ اس پر اصرار کرے تو اس کو قتل کیا جائے گا۔}
	پس عقیدہ ختم نبوت جس طرح قرآن کریم کے نصوص قطعیہ سے ثابت ہے ۔ اسی طرح آنحضرت ﷺ کی احادیث متواترہ سے بھی ثابت ہے۔ یہاں اختصارکے مد نظر صرف چند احادیث ذکر کی جاتی ہیں۔
حدیث نمبر۱
	’’ عن ابی ھریرۃ  ؓ ان رسول اﷲ ﷺ قال مثلی ومثل الانبیاء من قبلی کمثل رجل بنی بنیانا فاحسنہ واجملہ الا موضع لبنۃ من زاویۃ من زوایاہ فجعل الناس یطوفون بہ ویعجبون لہ ویقولون ھلا وضعت ھذہ اللبنۃ قال فانا اللبنۃ وانا خاتم النبیین۰ صحیح بخاری کتاب المناقب ص ۵۰۱ ج ۱ صحیح مسلم ص ۲۴۸ ج ۲ واللفظ لہ‘‘{حضرت ابوہریرہ  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص نے بہت ہی حسین وجمیل محل بنایا ۔ مگراس کے کسی کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑدی۔ لوگ اس کے گرد گھومنے اور اس پر عش عش کرنے لگے اور یہ کہنے لگے کہ یہ ایک اینٹ بھی کیوں نہ لگا دی گئی؟ آپﷺ نے فرمایا میں وہی (کونے کی آخری) اینٹ ہوں اور میں نبیوں کو ختم کرنے والا ہوں۔}
	یہ حدیث حضرت ابوہریرہ  ؓ کے علاوہ مندرجہ ذیل صحابہ کرام  ؓ سے بھی مروی ہے:
	۱… حضرت جابر بن عبداﷲ  ؓ ان کی حدیث کے الفاظ صحیح مسلم میں درج ذیل ہیں:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter