Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

18 - 157
لے کر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام تک کے لئے آپ ﷺ خاتم النبیین نہ ہوئے۔ اس اعتبار سے یہ بات قرآنی منشا کے صاف صاف خلاف ہے۔
	نمبر۶ … مرزا غلام احمد قادیانی نے رحمت دو عالم ﷺ کی اتباع کی تو نبی بن گئے۔ (یہ ہے خاتم النبیین کا قادیانی معنی)  یہ اس لحاظ سے بھی غلط ہے کہ خود مرزا قادیانی لکھتا ہے :
	’’اب میں بموجب آیت کریمہ :’’واما بنعمۃ ربک فحدث۰‘‘ اپنی نسبت بیان کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس تیسرے درجہ میں داخل کرکے وہ نعمت بخشی ہے کہ جو میری کوشش سے نہیں بلکہ شکم مادر میں ہی مجھے عطا کی گئی ہے۔ ‘‘ (حقیقت الوحی ص ۶۷ خزائن ص ۷۰ ج ۲۲)
	لیجئے  !  خاتم النبیین کا معنی نبیوں کی مہر۔ وہ لگے گی اتباع کرنے سے۔ وہ صرف مرزا پر لگی۔ اس لئے آپ ﷺ خاتم النبی ہوئے۔ اب اس حوالہ میں مرزا نے کہہ دیا کہ جناب اتباع سے نہیں بلکہ شکم مادر میں مجھے یہ نعمت ملی۔ تو گویا خاتم النبیین کی مہر سے آج تک کوئی نبی نہیں بنا تو خاتم النبیین کا معنی نبیوں کی مہر کرنے کا کیا فائدہ ہوا؟۔

قادیانیوں سے ایک سوال 

	ایک دفعہ مناظرہ میں فقیر نے ایک قادیانی سے سوال کیا کہ اگر آنحضرت ﷺ  کی اتباع سے نبوت مل سکتی ہے تو آنحضرت ﷺ کی اتباع سے نجات بھی ہوسکتی ہے یا نہیں۔ قادیانی کہنے لگا۔ ہوسکتی ہے۔ تو میں نے کہا کہ جب آنحضرت ﷺ کی اتباع سے نجات ہوسکتی ہے تو پھر مرزا کو ماننے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ چکراگیا۔ کہنے لگا نہیں ہوسکتی۔ تو میں نے کہا کہ مرزا اگر حضور ﷺ کی اتباع کرے تو اسے نبوت مل جائے۔ امت محمدیہ اگر حضور ﷺ کی اتباع کرے تو نجات بھی نہ ہو:’’ فبھت الذی کفر‘‘

ختم نبوت اور احادیث نبویہ

تواتر
	آنحضرت ﷺ نے متواتراحادیث میں اپنے خاتم النبیین ہونے کا اعلان فرمایا اور ختم نبوت کی ایسی تشریح بھی فرمادی کہ اس کے بعد آپ ﷺ کے آخری نبی ہونے میں کسی شک وشبہ اور تاویل کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ متعدد اکابرنے ان احادیث ختم نبوت کے متواترہونے کی تصریح کی ہے۔ چنانچہ حافظ ابن حزم ظاہری کتاب’’ الفصل فی الملل والاھوا والنحل ‘‘میں لکھتے ہیں:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter