Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

17 - 157
	نمبر۳ … مرزا غلام احمد قادیانی نے لفظ خاتم کو جمع کی طرف کئی جگہ مضاف کیا ہے۔ یہاں صرف ایک مقام کی نشان دہی کی جاتی ہے۔ مرزا نے اپنی کتاب تریاق القلوب ص ۱۵۷ ‘ روحانی خزائن ص ۴۷۹ ج ۱۵ پر اپنے متعلق تحریر کیا ہے:
	’’ میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی جس کا نام جنت تھا اور پہلے وہ لڑکی پیٹ میں سے نکلی تھی اور بعد اس کے میں نکلا تھا۔ اور میرے بعد میرے والدین کے گھر میں اور کوئی لڑکی یا لڑکا پیدا نہیں ہوا۔ اور میں ان کے لئے خاتم الاولاد تھا۔‘‘
	اگر خاتم الاولاد کا ترجمہ ہے کہ مرز ا قادیانی اپنے ماں باپ کے ہاں آخری ’’ ولد‘‘ تھا۔ مرزا کے بعد اس کے ماں باپ کے ہاں کوئی لڑکی یا لڑکا ‘ صحیح یا بیمار‘ چھوٹا یا بڑا ‘ کسی قسم کا کوئی پیدا نہیں ہوا تو خاتم النبیین کا بھی یہی ترجمہ ہوگا  کہ رحمت دو عالم ﷺ کے بعد کسی قسم کا کوئی ظلی ‘ بروزی‘ مستقل ‘ غیر مستقل کسی قسم کا کوئی نبی نہیں بنایا جائے گا۔
	اور اگر خاتم النبیین کا معنی ہے کہ حضور ﷺ کی مہر سے نبی بنیں گے تو خاتم الاولاد کا بھی یہی ترجمہ مرزائیوں کو کرنا ہوگا کہ مرزا کی مہر سے مرزا کے والدین کے ہاں بچے پیدا ہوں گے۔اس صورت میں مرزا کے بعد مرزا کا باپ فارغ ۔ اب مرزا صاحب مہر لگاتے جائیں گے اور مرزا صاحب کی ماں بچے جنتی چلی جائے گی۔ ہے ہمت تو کریں مرزائی یہ ترجمہ:؎
الجھا ہے پائوں یار کا زلف دراز میں
	نمبر۴ … پھر قادیانی جماعت کا موقف یہ ہے کہ رحمت دو عالم ﷺ سے لے کر مرزا قادیانی تک کوئی نبی نہیں بنا۔ خود مرزا نے اپنی کتاب حقیقت الوحی ص ۳۹۱ خزائن ص۴۰۶ ج ۲۲ پر لکھا ہے :
	’’ غرض اس حصہ کثیر وحی الٰہی اور امور غیبیہ میں اس امت میں سے میں ہی ایک فرد مخصوص ہوں اور جس قدر اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزر چکے ہیں ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔ پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا ہوں۔ اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں۔ ‘‘
	اس عبارت سے یہ ثابت ہوا کہ چودہ سو سال میں صرف مرزا کو ہی نبوت ملی۔ اور پھر مرزا کے بعد قادیانیوں میں خلافت  (نام نہاد) ہے۔ نبوت نہیں۔ اس لحاظ سے بقول قادیانیوں کے حضور ﷺ کی مہر سے صرف مرزا ہی نبی بنا۔تو گویا حضور ﷺ ’’ خاتم النبی ‘‘ ہوئے خاتم النبیین نہ ہوئے۔
	ضمیمہ حقیقت النبوۃ ص ۲۶۸ پر مرزامحمود نے لکھا ہے:
	’’ ایک بروز محمدی جمیع کمالات محمدیہ کے ساتھ آخری زمانہ کے لئے مقدر تھا۔ سو وہ ظاہر ہوگیا۔‘‘
	نمبر۵ … خاتم النبیین کا معنی اگر نبیوں کی مہر لیا جائے اور حضور ﷺ کی مہر سے نبی بننے مراد لئے جائیں ۔ تو آپ ﷺ آئندہ کے نبیوں کے لئے خاتم ہوئے۔ سیدنا آدم علیہ السلام سے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter