Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

16 - 157
	اور اگر یہ بھی نہیں ہوسکتا (اور ہر گز نہ ہوسکے گا) تو کم از کم کسی صحابی  ؓ‘ کسی تابعی  ؒ  کا قول ہی پیش کرو جس میں خاتم النبیین کے یہ معنی بیان کئے ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ :؎
نہ  خنجر  اٹھے  گا   نہ  تلوار  ان سے
یہ  بازو  مرے  آزمائے  ہوئے  ہیں
چیلنج
	اے مرزائی جماعت اور اس کے مقتدر ارکان ! اگر تمہارے دعوے میں کوئی صداقت کی بو اور قلوب میں کوئی غیرت ہے تو اپنی ایجاد کردہ تفسیر کا کوئی شاہد پیش کرو۔اور اگر ساری جماعت مل کر قرآن کے تیس پاروں میں سے کسی ایک آیت میں‘ احادیث کے غیر محصور دفتر میں سے کوئی ا یک حدیث میں اگرچہ ضعیف ہی ہو‘ صحابہ کرام  ؓ وتابعین  ؒ کے بے شمار آثار میں سے کسی ایک قول میں یہ دکھلادے کہ خاتم النبیین کے معنی یہ ہیں کہ آپ ﷺ کی مہر سے انبیاء بنتے ہیں۔ تو وہ نقد انعام وصول کرسکتے ہیں:؎
 صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لئے
	لیکن میں بحول اﷲ وقوتہ اعلاناً کہہ سکتا ہوں کہ اگر مرزا صاحب اور ان کی ساری امت مل کر ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے تب بھی ان میں سے کوئی ایک چیز پیش نہ کرسکیں گے: ’’ ولوکان بعضھم لبعض ظھیرا۰‘‘
	بلکہ اگر کوئی دیکھنے والی آنکھیں اور سننے والے کان رکھتا ہے تو قرآن عزیز کی نصوص اور احادیث نبویہ ﷺ کی تصریحات اور صحابہ کرام  ؓ وتابعین  ؒ کے صاف صاف آثار‘ سلف صالحین اور آئمہ تفسیر کے کھلے کھلے بیانات اور لغت عرب اور قواعد عربیت کا واضح فیصلہ سب کے سب اس تحریف کی تردید کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ آیت خاتم النبیین کے وہ معنی جو مرزا ئی فرقہ نے گھڑے ہیں باطل ہیں۔

قادیانی ترجمہ کے وجوہ ابطال

	نمبر۱ … اول اس لئے کہ یہ معنی محاورات عرب کے بالکل خلاف ہیں۔ ورنہ لازم آئے گا کہ خاتم القوم اور آخر القوم کے بھی یہی معنی ہوں کہ اس کی مہر سے قوم بنتی ہے اور خاتم المہاجرین کے یہ معنی ہوں کہ اس کی مہر سے مہاجرین بنتے ہیں۔
	نمبر۲ … مرزا غلام احمد قادیانی نے خود اپنی کتاب ازالہ اوہام ص ۶۱۴ روحانی خزائن ص ۴۳۱ ج ۳ پر خاتم النبیین کا معنی :’’ اور ختم کرنے والا نبیوں کا ‘‘ کیا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter