Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

10 - 157
	حضرات صحابہ کرام  ؓ وتابعین  ؒ کا مسئلہ ختم نبوت سے متعلق کیا موقف تھا۔خاتم النبیین کا ان کے نزدیک کیا ترجمہ تھا؟ اس کے لئے حضرت مفتی محمد شفیع صاحب ؒ کی کتاب ھدیۃ ً المہدین کے تیسرے حصہ کا مطالعہ فرمائیں۔ یہاں پر صرف دو صحابہ کرام  ؓ کی آراء مبارکہ درج کی جاتی ہیں۔
	امام ابو جعفر ابن جریر طبری  ؒ اپنی عظیم الشان تفسیر میں حضرت قتادہ  ؓ سے خاتم النبیین کی تفسیر میں روایت فرماتے ہیں:
	’’عن قتادۃؓ ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین ای آخرھم۰ ابن جریر ص ۱۱ ج ۲۲‘‘{ حضرت قتادۃ  ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے آیت کی تفسیرمیں فرمایا۔ اور لیکن آپ ﷺ اﷲ کے رسول اور خاتم النبیین یعنی آخرالنبیین ہیں۔}
	حضرت قتاددہ  ؓ  کا یہ قول شیخ جلال الدین سیوطی  ؓ نے تفسیر درمنشور میں عبدالرزاق اور عبدابن حمید اور ابن منذر اور ابن ابی حاتم سے بھی نقل کیا ہے۔( در منشور ص ۲۰۴ج ۵)
	اس قول نے بھی صاف وہی بتلادیاجو ہم اوپر قرآن عزیز اور احادیث سے نقل کرچکے ہیں کہ خاتم النبیین کے معنی آخر النبیین ہیں۔ کیا اس میں کہیں تشریعی غیر تشریعی اور بروزی وظلی وغیرہ کی کوئی تفصیل ہے؟ ۔
	نیز حضرت عبداﷲ بن مسعود  ؓ کی قرات ہی آیت مذکور میں :’’ ولکن نبینا خاتم النبیین۰‘‘ ہے۔ جو خود اسی معنی کی طرف ہدایت کرتی ہے جو بیان کئے گئے ۔ اور  سیوطی  ؒ نے درمنشور میں بحوالہ عبدابن حمید حضرت حسن  ؓ سے نقل کیا ہے:
	’’عن الحسن فی قولہ وخاتم النبیین قال ختم اﷲ النبیین بمحمد ﷺ وکان آخرمن بعث۰ درمنشور ص ۲۰۴ ج ۵‘‘{حضرت حسن  ؓ سے آیت خاتم النبیین کے بارہ میں یہ تفسیر نقل کی گئی ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے تمام انبیاء کو محمد ﷺ پر ختم کردیا اور آپ ﷺ ان رسولوں میں سے جو اﷲ کی طرف سے مبعوث ہوئے آخری ٹھہرے۔}
	کیا اس جیسی صراحتوں کے بعد بھی کسی شک یا تاویل کی گنجائش ہے؟ اور بروزی یا ظلی کی تاویل چل سکتی ہے؟۔

خاتم النبیین اور اصحاب لغت

	خاتم النبیین ’’ت‘‘کی زبر یا زیرسے ہو قرآن وحدیث کی تصریحات اور صحابہ وتابعین کی تفاسیر اور آئمہ سلف کی شہادتوں سے بھی قطع نظر کرلی جائے اور فیصلہ صرف لغت عرب پر رکھ دیا جائے تب بھی لغت عرب یہ فیصلہ دیتا ہے کہ آیت مذکورہ کی پہلی قرات پر دو معنی ہوسکتے ہیں۔ آخرالنبیین اور نبیوں کے ختم کرنے والے اور دوسری قرات پر ایک معنی ہوسکتے ہیں یعنی آخر النبیین۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter