Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

51 - 206
ہے کہ مرزاقادیانی اپنے دعوی کے مطابق نبوت کا مدعی تھا اور نبی کا کشف تو درکنار، بجائے خود خواب بھی شریعت کے اندر حجت اور قابل اعتماد ہوتا ہے۔ صحیح ہوتا ہے۔ قرآن مجید کی نص قطعی ہے کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی بابت خواب دیکھا۔ ’’انی اری فی المنام انی اذبحک فانظر ماذا تری قال یا ابت افعل ماتؤمر (الصّٰفّٰت:۱۰۲)‘‘ اسماعیل علیہ السلام نے یہ خواب سن کر یہ نہیں فرمایا کہ یہ خواب ہے، بلکہ فرمایا کہ آپ کر گزریں۔ جو اﷲ رب العزت نے فرمایا ہے۔ اسکی روشنی میں اسماعیل علیہ السلام نے گردن جھکائی، ابراہیم علیہ السلام نے چھری چلائی۔ دونوں نبیوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ شریعت میں نبی کا خواب بھی حجت ہوتا ہے۔ چہ جائیکہ کشف ہو۔ اب آپ فرمائیں تمام قادیانی مل کر اس عقدہ کو حل کریں کہ کیا قرآن مجید میں قادیان کا نام ہے؟ نہیں اور یقینا نہیں تو پھر مرزا کا کشف خلاف واقعہ ہوا، غلط ہوا۔ اب جس کے یہ کشف ہوں، اس آدمی کے ان جھوٹے کشوف پر اعتبار کر کے قرآن وحدیث کے خلاف نظریہ قائم کر لیا جائے۔ قرآن کہے مسیح علیہ السلام زندہ ہیں۔ مرزاقادیانی قرآن سے مسیح علیہ السلام کو زندہ کہے پھر اپنے الہام سے ان کی وفات کا اعلان کرے۔ فرمائیے ہم قرآن مجید کے اعلان کو مانیں یا مرزا کے ان جھوٹے کشوف والہامات کو؟
	کشف کی بات چل نکلی ہے تو لیجئے مرزاقادیانی کا ایک خواب جو (تذکرہ طبع سوم ص۷۵۹) پر لکھا ہے۔ ملاحظہ ہو:
	’’مجھے کشف ہوا تھا کہ اس (اسماعیل) نے میرے داہنے ہاتھ پر دست پھر دیا۔‘‘
	اب اپنے نام نہاد مرزاقادیانی کو دیکھیں کہ کشف میں اپنے داہنے ہاتھ پر ’’پاخانہ‘‘ کی کہانی سنا رہا ہے۔ قادیانی اسے مرزاصاحب کے الہام وکشوف نامہ ’’تذکرہ‘‘ میں شائع کر رہے ہیں۔ مرزا کا ہاتھ کشف میں فلتھ ڈپو بنا ہوا ہے اور قادیانی اس مکروہ اور احمقانہ عمل کو بیان کر رہے ہیں۔ دونوں تابع ومتبوع کی مت ماری گئی ہے کہ اس کریہہ عمل کو دہرایا جارہا ہے۔
	خیر! قادیانی نمبردار صاحب! میری درخواست ہے کہ اﷲ رب العزت کے نبی کا ہاتھ بابرکت ہوتا ہے۔ نبی اشارہ کرے خداتعالیٰ چاند کے ٹکڑے فرمادیں۔ نبی اپنا ہاتھ کسی صحابیؓ کے ٹوٹے ہوئے بازو پر پھیر دے تو وہ ساری عمر کے لئے صحیح ہو جائے۔ نبی اگر ہاتھ کا اشارہ کرے تو درخت زمین چیر کر نبوت کے قدموں میں آجائے۔ نبی ہاتھ اٹھائے خدا بارش برسائے۔ نبی اپنا ہاتھ صحابی کی ’’سوٹی‘‘ کو لگا دے تو وہ ٹیوب سے زیادہ روشن ہو جائے۔ نبی پیالے میں ہاتھ رکھ دے تو خداتعالیٰ نبوت کی پانچوں انگلیوں سے پانی کے پانچ چشمے جاری فرمادیں۔ میں قادیانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر وہ مرزا کو نبی مانتے ہیں تو مرزا سے درخواست کریں کہ مرزا یہی برکت والا ہاتھ جس پر اسماعیل نے تازہ تازہ پاخانہ پھرا ہے۔ یہ ہاتھ تمام قادیانیوں کے منہ پر پھیر دے تاکہ قادیانیوں کے منہ پلستر ہو جائیں۔ ’’میڈ ان قادیان‘‘ معاذ اﷲ!
	تو جناب! یہ ہیں مرزا کے کشوف والہامات جو سراپا دجل وکذب کا شاہکار ہیں۔ ویسے بھی مرزاقادیانی جتنے جھوٹ بولتا تھا اس کی مثال نہیں۔ مثلا:
۱…	مرزا نے اپنی کتاب (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۸۱، خزائن ج۲۱ ص۳۵۹) پر لکھاہے کہ:
	’’احادیث صحیحہ میں آیا تھا، کہ وہ مسیح موعود صدی کے سر پر آئے گا اور چودھویں صدی کا مجدد ہوگا۔‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter