Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

50 - 206
ہیں۔ میری درخواست ہے کہ کیا کوئی علامت بھی مرزاقادیانی میں پائی جاتی تھی؟ نہیں اور یقینا نہیں تو پھر غور فرمائیں کہ مرزامسیح تھا یا دجال تھا؟
مسیح کیسے بنا؟
	اب یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ مرزا مسیح کیسے بنا۔ مرزا کی کتاب کشتی نوح میں درج ہے کہ اس (خدا) نے براہین احمدیہ کے تیسرے حصہ میں میرا نام مریم رکھادوبرس تک صفت مریمیت میں میں نے پرورش پائی اور پردہ میں نشوونما پاتا رہا۔ پھر جب دو برس گزر گئے… مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا (کس نے؟) گیا اور آخری کئی مہینہ کے بعد جو دس مہینہ سے زیادہ نہیں… مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ 		      (کشتی نوح ص۴۶،۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۰)
	اب دیکھئے کہ غلام احمد سے مریم بن گئی۔ یعنی مرد سے عورت، دنیا کا نیا عجوبہ، پھر حمل ہوگیا۔ پھر مریم سے عیسیٰ بن گیا۔ یوں مرزاغلام احمد سے مسیح ابن مریم ہو گیا۔ میرا دعویٰ ہے کہ دنیامیں حیانام کی کوئی چیز ہے تو مرزاقادیانی کو اس کی ہوا بھی نہیں لگی۔
مرزا کی اخلاق باختگی
	’’مسیح موعود (مرزا ملعون) نے ایک موقعہ پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی طاقت کا اظہار فرمایا تھا۔ سمجھنے والے کے لئے اشارہ کافی ہے۔‘‘
(اسلامی قربانی ٹریکٹ نمبر۳۴ ص۱۲، تصنیف قاضی یار محمد قادیانی)
	لیجئے صاحب! یہ مرزا کی حدیث (معاذ اﷲ) اس کا نام نہاد صحابی (معاذ اﷲ) بیان کر رہا ہے کہ مرزا قادیانی سے اﷲتعالیٰ نے وہ کام کیا جو مرد اپنی عورت سے کرتا ہے۔ مرزا کا یہ کشف ہے۔ کشفی حالت میں مرزا سے کیا کچھ ہو رہا ہے؟ یہ وہ کشف ہیں جن کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ کشف والہام سے ثابت ہوا کہ مسیح ابن مریم فوت ہوگئے، اور مرزا ہی مسیح موعود ہے۔ یہ مرزا کے کشوف… اب مرزا کا ایک اور کشف بھی ملاحظہ ہو۔ مرزا نے اپنی کتاب ازالہ اوہام (ص۷۷، خزائن ج۳ ص۱۴۰) کے حاشیہ پر لکھا ہے:
	’’کشفی طور پر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی صاحب مرحوم مرزاغلام قادر میرے قریب بیٹھے باآواز بلند قرآن شریف پڑھ رہے ہیں اور پڑھتے پڑھتے انہوں نے ان فقرات کو پڑھا کہ ’’انا انزلناہ قریباً من القادیان‘‘ تو میں نے سن کر بہت تعجب کیا کہ کیا قادیان کا نام بھی قرآن شریف میں لکھا ہوا ہے۔ تب انہوں نے کہا کہ یہ دیکھو لکھا ہوا ہے۔ تب میں نے نظر ڈال کر جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ فی الحقیقت قرآن شریف کے دائیں صفحہ میں شاید قریب نصف کے موقع پر یہی الہامی عبارت لکھی ہوئی موجود ہے۔ تب میں نے دل میں کہا کہ ہاں واقعی طور پر قادیان کا نام قرآن شریف میں درج ہے اور میں نے کہا تین شہروں کا نام اعزاز کے ساتھ قرآن شریف میں دیاگیا ہے۔ مکہ اور مدینہ اور قادیان۔ یہ کشف تھا جو کئی سال ہوئے مجھے دکھلایا گیا تھا۔‘‘
	محترم لیجئے! یہ مرزاقادیانی کا کشف ہے، جسے وہ عالم بیداری میں اپنے ہاتھ سے لکھ کر کتاب کی زینت بنا رہے ہیں اور فی الحقیقت کہہ کر اپنے کشف کو پکا کر رہے ہیں۔ میری درخواست 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter