Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

49 - 206
کو نہیں مانتے کافر قرار دیا جو مسلمان تھے، مرزا نے ان کو کافر بنادیا۔ اپنے ماننے والوں کو ہی فقط مسلمان قرار دیا۔ اب مرزائیوں کے دو گروپ ہوگئے ہیں۔ ایک لاہوری دوسرا قادیانی۔ لاہوریوں نے کہا کہ مرزا نبی نہیں تھا تو جو غیرنبی کو نبی مانے وہ کافر، تو گویا قادیانی کافر۔ مرزا نے کہا کہ تمام مسلمان کافر۔ لاہوریوں کے نزدیک قادیانی کافر، قادیانیوں کے نزدیک لاہوری کافر۔نتیجہ یہ نکلا کہ مرزا کے آنے پر دنیا میں ایک بھی مسلمان نہ رہا تو آپ فرمائیے کہ مسیح علیہ السلام کی آمد پر اسلام کا بول بالا ہوگا۔ مرزا کے آنے پر کفر کا بول بالا ہوا تو مرزا مسیح ہدایت ہوا یا مسیح ضلالت۔
پانچویں استدعا:  میری آپ سے یہ ہے کہ اس عقیدہ کو بھی قادیانیوں سے حل کرائیے گا۔
۴…	ان کے آنے پر جنگیں موقوف ہو جائیں گے۔ جب دنیا میں کافر کوئی نہیں ہوگا تو پھر جنگ کس سے؟ لیکن مرزا کے آنے پر کتنی جنگیں ہوئیں؟ یہ آپ کے سامنے ہے۔
۵…	مسیح نازل ہوں گے تو اس وقت مسلمانوں کے امام مسلمانوں میں سے موجود ہوں گے۔ اس سے مراد حضرت مہدی علیہ الرضوان  ہیں۔ معلوم ہوا کہ مسیح اور ہیں، مہدی اور ہیں۔ یہ دونوں جدا جدا شخصیات ہیں۔ ان کے نام وکام وزمانہ وغیرہ کی تفصیلات احادیث مبارکہ میں موجود ہیں۔ مرزا نے کہا کہ وہ دونوں ایک ہیں اور وہ میں ہوں۔ یہ صراحۃً چودہ سو سالہ امت اسلامیہ کے تعامل سے ہٹ کر امر ہے جو سراسر کذب ودجل کا شاہکار ہے۔
۶…	مسیح علیہ السلام جامع دمشق کے شرقی سفید مینار کے قریب نازل ہوں گے۔ مرزا نے کہا کہ دمشق سے مراد قادیان ہے۔ اس لئے کہ یہ دمشق کے شرق میں واقع ہے۔ اس ’’الّو کے پٹھے‘‘ سے کوئی یہ پوچھے کہ دمشق کے مشرق میں صرف قادیان ہے اور کوئی شہر نہیں؟ سفید مینار پر نازل ہوں گے۔ مینار کی مرزا نے تاویل وتحریف کی بجائے اسے حصول زر کا ذریعہ بنالیا کہ چندہ اکٹھا کرو، مینارہ بناتے ہیں۔ چندہ کا دھندا اور مینار کا اشتہار شروع ہوا۔مینار مکمل نہ ہوا، مرزا قبر میں چلا گیا۔ مینار مرزا کے مرنے کے بعد مکمل ہوا۔
	حدیث شریف کی رو سے مینار پہلے ’’مسیح علیہ السلام بعد میں، مگر مرزا کہتا ہے کہ مسیح پہلے، مینار بعد میں۔ یہ تو بڑے میاں کی بات تھی اب چھوٹے میاں مرزامحمود کی سنو۔ یہ دمشق گیا، کہتا ہے کہ مینار کا دروازہ کھولو میں اس پر چڑھتا ہوں تاکہ حدیث کے ظاہری الفاظ پورے ہو جائیں۔ دنیا میں شرافت ودیانت نام کی کوئی چیز ہے تو میں اس کو دہائی دیتا ہوں کہ حدیث میں ہے کہ مسیح بن مریم علیہ السلام مینار کے قریب نازل ہوں گے۔ یہاں خود ساختہ مسیح کا بیٹا ہے۔ وہ نازل ہوں گے۔ یہ نیچے سے اوپر جارہا ہے۔ حدیث کے ظاہری الفاظ پر عمل ہورہا ہے یا حدیث کو بازیچہ اطفال بنانے کے لئے شیطان کے ہاتھوں میں ابن الشیطان کھیل رہا ہے۔ اس کا فیصلہ آپ کریں۔
۷…	آپa نے فرمایا مسیح علیہ السلام نے نزول کے وقت دو زردرنگ کی چادریں پہن رکھی ہوں گی۔ مرزا کا نزول کی بجائے ولود ہوا۔ مگر چادروں کی بجائے الف ننگا۔ (قادیانیت کی طرح)
۸…	مسیح علیہ السلام نے نزول کے وقت دو فرشتوں کے پروں پر ہاتھ رکھا ہوا ہوگا۔مگر مرزا ’’ولود‘‘ کے وقت دائی کے ہاتھ میں وصول شدہ پارسل کی طرح تھا۔
۹…	مسیح علیہ السلام مقام لد پر (جو اسرائیل میں واقع ہے) دجال کو قتل کریں گے۔ مرزا دجالی طاقتوں کا پروردہ اور دجال اکبر کا نمائندہ تھا۔ بیان کردہ ان روایات سے میں نے ۹ علامتیں بیان کی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter