Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

47 - 206
	مرزا نے قرآن پڑھ کر کہا کہ یہ آیات مسیح کے متعلق ہیں اور وہ زندہ ہیں۔ پھر کہا کہ الہامات سے معلوم ہوا کہ وہ فوت ہوگئے اور ان آیات کا میں مصداق ہوں۔ کیا مرزاقادیانی کے الہام سے قرآن مجید منسوخ ہوگیا؟
چوتھی استدعائ:  اب میری آپ سے چوتھی استدعاء ہے کہ آپ اپنے قادیانی مربیوں سے معلوم کریں کہ جو شخص اپنے الہام سے قرآن مجید کو منسوخ کرے، اس سے بڑا کافر کوئی اور ہوسکتا ہے؟ باقی رہا آنجناب کا یہ کہنا کہ حضورa پہلے بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے پھر بیت اﷲ شریف کی طرف رخ کیا۔ تو جناب! فلاں شخص زندہ ہے یہ خبر ہے۔ فلاں طرف رخ کر کے نماز پڑھو یہ حکم ہے۔ احکام میں نسخ ہوتا ہے، اخبار میں نسخ نہیں ہوتا… جب حضورa بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے وہ صحیح تھا۔ جب رخ بیت اﷲ شریف کی طرف کیا تو یہ بھی صحیح تھا۔ اس لئے کہ یہ احکام ہیں اور یہ دونوں صحیح ہیں۔ لیکن فلاں شخص زندہ ہے، نہیں فوت ہوگیا ان دونوں میں سے ایک بات صحیح ہوگی۔ دوسری غلط۔ دونوں صحیح نہیں ہوسکتیں۔ اس وضاحت کے بعد فقیر نے براہین احمدیہ چہار حصص کے لاہوری ایڈیشن ص۳۱۷ کی عبارت پیش کی۔  (قادیانی ایڈیشن ص۵۰۵، خزائن ج۱ ص۶۰۱)
	’’عسیٰ ربکم ان یرحمکم وان عدتم عدنا وجعلنا جہنم للکافرین حصیرا‘‘
	جس کی تفصیل میں مرزا نے الہامی طور پر اقرار کیا کہ: ’’حضرت مسیح علیہ السلام نہایت جلالت کے ساتھ دنیا پر اتریں گے۔‘‘ لیجئے! یہ دوسری آیت ہے۔
قادیانی نمبردار:  آپ مرزاقادیانی کو کیوںلیتے ہیں؟ اس کو چھوڑیں قرآن سے ثابت کریں۔
فقیر:  میں سمجھ گیا آپ مرزا سے اتنے الرجی ہوگئے ہیں کہ ان کا قرآنی ترجمہ بھی آپ کو قبول نہیں۔ لیجئے! میں چند آیات قرآنی پیش کرتا ہوں۔ ’’وما قتلوہ وما صلبوہ… بل رفعہ اﷲ الیہ وکان اﷲ عزیزاً حکیما… وان من اہل الکتاب الا لیؤمنن بہ قبل موتہ… وانہ لعلم للساعۃ‘‘ (امکان نزول کے لئے ’’ان مثل عیسیٰ عند اﷲ کمثل آدم‘‘) آسمان کا لفظ کہاں ہے؟ اس کے اثبات کے لئے مختلف آیات قرآنی مثلاً ’’قدنریٰ تقلب وجہک فی السمائ… أامنتم من فی السمائ۰ یعیسیٰ انی متوفیک ورافعک۰ وجیہاً فی الدنیا والآخرہ۰ اذ علمتک الکتاب والحکمۃ۰ تکلم الناس فی المہد وکھلا‘‘ پر تفصیل سے پون گھنٹہ تقریباً گفتگو کی (جس کی تفصیلات کے لکھنے کے لئے وقت چاہئے) اس پر قادیانی نمبردار نے کہا۔
قادیانی نمبردار:  اچھا کافی وقت ہوگیا ہے میں غور کروں گا۔
فقیر:  نہیں جناب! یہ تو آپ کی ڈیمانڈ تھی۔ قرآن مجید کے بعد حدیث شریف کا نمبر آتا ہے وہ سنیں۔ مرزاقادیانی نے اپنی کتاب (ازالہ اوہام ص۲۰۱، خزائن ج۳ ص۱۹۸) پر بخاری شریف ص۴۹۰ کی روایت نقل کی ہے۔ ’’والذی نفسی بیدہ لیوشکن ان ینزل فیکم ابن مریم حکمًا عدلا فیکسر الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الحرب کیف انتم اذا نزل ابن مریم فیکم وامامکم منکم‘‘ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میںمیری جان ہے کہ ابن مریم علیہ السلام تم میں نازل ہوگا۔ عادل، حاکم ہوگا، صلیب کو توڑ ڈالے گا اور خنزیر کو قتل کر دے گا۔ جنگ اٹھا دی جائے گی۔ اس وقت تمہاری کیا کیفیت ہوگی جب تم میں ابن مریم نازل ہوگا اور تمہارا امام تم میں سے ہوگا۔
	اور اسی کتاب (ازالہ اوہام ص۲۰۶، خزائن ج۳ ص۲۰۱) پر صحیح مسلم شریف کی روایت ہے۔ آخری الفاظ یہ ہیں۔ ’’فبینما ہو کذالک اذبعث اﷲ المسیح ابن مریم فینزل عند منارۃ البیضاء شرقی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter