Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

46 - 206
ہوسکتا ہے؟ جناب نمبردار صاحب! آپ نے مرزا کی جہالت کی بات کی، تو جو ماہ صفر کو چوتھا مہینہ اور چہار شنبہ کو چوتھا دن کہے، اس سے بڑا اور کوئی جاہل ہوسکتا ہے؟
قادیانی نمبردار:  مولانا صاحب! میں معافی چاہتا ہوں، آپ حیات عیسیٰ علیہ السلام کا مسئلہ بیان کریں اور وہ بھی قرآن سے، ورنہ مجھے اجازت۔
فقیر:  اب مجھے یقین ہورہا ہے کہ آنجناب مرزاقادیانی کے دجل وکذب سے تنگ آ گئے ہیں اور فرار کا سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ لیجئے! میں قرآن مجید سے حیات عیسیٰ علیہ السلام پر اپنے دلائل کا آغاز کرتا ہوں۔ پہلی دلیل قرآن مجید سے اور استدلال مرزاقادیانی کی کتب سے لیجئے۔ یہ میرے ہاتھ میں مرزاقادیانی کی کتاب براہین احمدیہ چہار حصص ہے۔ اس کے ص۳۱۳ (یہ لاہوری ایڈیشن کا صفحہ ہے۔ قادیان کے ایڈیشن کا ص۴۹۸، خزائن ج۱ ص۵۹۳ ہے) اس پر مرزانے لکھا ہے:
	’’ہو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ‘‘
	یہ آیت جسمانی اور سیاست ملکی کے طور پر حضرت مسیح علیہ السلام کے حق میں پیش گوئی ہے اور جس غلبۂ کاملہ دین اسلام کا وعدہ دیاگیا ہے وہ غلبہ مسیح کے ذریعہ سے ظہور میں آئے گا اور جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جمیع آفاق اور اقطار میں پھیل جائے گا۔‘‘
	لیجئے! یہ قرآن مجید کی آیت کریمہ ہے جس سے مرزا استدلال کر رہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ دوبارہ کے معنی، وہی پہلے والے آئیں گے، زندہ ہیں تب ہی آئیں گے۔ قرآن مجید کی آیت ہے اور مرزا کا معنی، اب آپ فرمائیں۔ قرآن سے ثابت ہوا کہ عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔
قادیانی نمبردار:  مرزاصاحب نے اس میں رسمی عقیدہ لکھ دیا، بعد میں ان کو وحی اور الہام سے معلوم ہوا کہ وہ خود مسیح موعود ہیں اور یہ کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوگئے ہیں۔ آخر حضورa بھی تو پہلے بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے، بعد میں بیت اﷲ شریف کی طرف رخ کیا۔
فقیر:  محترم! آپ نے بڑی سادگی سے یہ بات کہہ دی۔ حالانکہ بات ایسے نہیں جیسے آنجناب نے کہا۔ بلکہ بڑی سنجیدگی سے غور کریں کہ اس کے یہ نتائج نکلتے ہیں۔
۱…	مرزا قرآن مجید کی آیت پڑھ کر کہتا ہے کہ یہ آیت مسیح علیہ السلام کے متعلق ہے۔ پھرکہتا ہے یہ مرزا کی کتاب اربعین نمبر۲ میرے ہاتھ میں ہے۔ اس کے (ص۲۷، خزائن ج۱۷ ص۳۶۹) پر مرزا نے لکھا ہے:
	’’میرے دعویٰ مسیح موعود ہونے کی بنیاد انہی الہامات سے پڑی ہے اور انہی (الہامات) میں خدا نے میرا نام عیسیٰ رکھا اور جو مسیح موعود کے حق میں آیتیں تھیں، وہ میرے حق میں بیان کر دیں۔‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter