Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

36 - 206
’’چودہ سو سال سے جس طرح قرآن مجید مسلمانوں کے پاس موجود ہے۔ اسی طرح چودہ سو سال سے امت کے پاس فہم قرآن بھی رہا۔‘‘ 
(ایام الصلح ص۵۵، مندرجہ خزائن ج۱۴ ص۲۸۸، از مرزاقادیانی)
	اب میری درخواست ہے کہ امت نے آج تک اس آیت سے کیا سمجھا؟ اگر آپ کا ترجمہ صحیح ہے۔ یہی امت نے سمجھا کہ اس آیت میں انہوں نے وفات مسیح لکھی ہے تو آپ وہ پیش کریں، میں مان جاؤں گا۔ آپ پیش نہیں کر سکتے تو آپ کا ترجمہ غلط۔ میں صحیح ترجمہ پیش کرتا ہوں۔ اس پر لغت، مفسرین ومجددین پیش کرتا ہوں۔
قادیانی مربی:  مرزاغلام احمد قادیانی نے یہ کہاں لکھا ہے؟
فقیر:  آپ میری تردید کریں کہ یہ نہیں لکھا۔ میں مرزاقادیانی کا حوالہ پیش کرتا ہوں۔ آپ انکار کریں۔ اگر انکار نہیں کرتے تو میں پھر بھی مرزاقادیانی کا حوالہ پیش کرتا ہوں۔ لیکن مرزاقادیانی کے حوالہ کے بعد جناب پابند ہوں گے کہ چودہ سو سال سے امت کے فہم قرآن سے کوئی ایک شہادت اپنے ترجمہ کے صحیح ہونے پر پیش کریں۔
قادیانی مربی:  مولوی صاحب! آپ ترجمہ کریں۔
فقیر:  بھائی میں مسافر ہوں۔ آپ یہاں کے مکیں، آپ تنگ کیوں پڑ گئے؟ لیجئے! خلا… خلوا… خلت! اس کا تمام لغت والوں نے ترجمہ کیا مضا… مضوا! گزر گیا۔ ایک جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ چلے جانا، گزر جانا، مضت، خلت کا معنی ہے۔ اب ترجمہ کریں کہ سیدنا مسیح علیہ السلام یا آنحضرتa سے پہلے کے رسول گزر گئے۔ اس جگہ کو چھوڑ گئے۔ یہ جہاں چھوڑ گئے کوئی موت سے ، کوئی رفع سے، اس جہان سے گزر گئے۔ اگر موت ترجمہ ہو تو قرآن کی آیت ’’واذا خلوا الیٰ شیاطینہم (البقرہ:۱۴)‘‘ کیا ترجمہ کرو گے؟ ’’وقد خلت سنۃ الاولین (الحجر:۱۳)‘‘ کیا تمام پہلی شریعتیں مر گئیں؟ یا منسوخ ہو گئیں؟ وہ گزر گئیں یا فوت ہوگئیں؟ گزر گئیں یا منسوخ ہو گئیں۔ وہ شریعتیں آج موجود ہیں۔ لیکن منسوخ ہوگئیں۔ اگر فوت ہوگئیں ترجمہ ہوتا تو آج دنیا میں وہ موجود نہ ہوتیں۔ ان کا موجود ہونا دلیل ہے کہ خلت کا معنی موت نہیں۔ بلکہ مضت ہے گزر گئیں منسوخ شدہ ہوگئیں۔ فرمائیے چودہ سو سال سے لغت اور مفسرین ومجددین نے اس کا یہی ترجمہ کیا ہے۔ جس مفسر ومحدث کا فرمائیں میں اس کا یہی ترجمہ پیش کرتا ہوں۔ کوئی ایک نام لیں۔ میں اس کی تفسیر سے یہی ترجمہ پیش کرتا ہوں۔ میرا دعویٰ ہے کہ پوری امت نے جو ترجمہ کیا ہے وہ میرے والا ترجمہ ہے۔ آپ کے ساتھ کوئی ایک مفسر یا مجدد نہیں، جب کہ میرے ساتھ پوری امت ہے۔
قادیانی مربی:  کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ گزر گئے کا معنی مر گئے نہیں؟
فقیر:  ابھی گلی سے دو آدمی گزرے ہیں۔ کیا وہ مرگئے ہیں؟
قادیانی مربی:  ٹھیک ہے۔ گزر گئے۔ لیکن پوری آیت کو دیکھیں۔ ’’افائن مات او قتل‘‘ یہ آیت بتارہی ہے کہ خلت دو صورتوں میں بند ہے۔ یا موت؟ یا قتل؟
پروفیسر صاحب:  مولوی صاحب نے جو آیت پڑھی ’’واذا خلوا الیٰ شیاطینہم (البقرہ:۱۴)‘‘ اگر خلت دو معنوں میں بند ہے تو پھر آپ بتائیں کہ موت وقتل کی کون سی صورت ’’اذا خلوا الیٰ شیاطینہم‘‘ میں ہے؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter