Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

35 - 206
قادیانی مربی:  خطبہ… تعوذ اور تسمیہ کے بعد آیت تلاوت کی ’’ما المسیح ابن مریم الارسول قد خلت من قبلہ الرسل (المائدہ:۷۵)‘‘ کہ مسیح علیہ السلام سے پہلے کے تمام رسول فوت ہوگئے۔ یہی آیت آنحضرتa پر اتری کہ ’’وما محمد الا رسول قد خلت من قبلہ الرسل (آل عمران:۱۴۴)‘‘ کہ آنحضرتa سے پہلے کے رسول فوت ہوگئے۔ میں پوچھتا ہوں بلکہ دعویٰ سے کہتا ہوں کہ میرے سامنے کے صاحبان انکار نہیں کر سکیں گے۔ کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام آنحضرتa سے پہلے کے رسول نہ تھے؟ کریں انکار۔ قیامت تک نہیں کر سکیں گے۔ لہٰذا جب یہ ثابت ہوگیا کہ مسیح علیہ السلام پہلے کے رسول ہیں تو وہ بھی فوت ہوگئے۔ جناب میں دیکھتا ہوں کہ مولوی صاحب اس کا کیا جواب دیتے ہیں؟
فقیر:  محترم میرے کچھ کہنے سے قبل آپ فرمادیں کہ ازروئے لغت، خلت کا معنی وفات ہے؟ کسی لغت سے؟ یا کسی مجدد کے قول سے؟ میرا دعویٰ ہے کہ آج تک کسی مستند متفقہ مفسر نے یا تمہارے کسی مسلمہ مجدد نے اس آیت کا یہ معنی نہیں کیا جو آپ نے کیا ہے۔
قادیانی مربی:  لغت اور مجددین ومفسرین کی بات نہ کریں۔ میری بات کا جواب دیں۔
فقیر:  یہی تو آپ کی بات کا جواب ہے کہ اگر ’’قد خلت‘‘ کا معنی وفات ہے تو کسی مفسر یا مجدد نے جو مرزاقادیانی سے پہلے کے تھے۔ کسی نے اس آیت سے وفات مسیح پر استدلال کیا ہے تو آپ نام پیش کریں۔ اس کی عبارت پڑھیں۔ ورنہ میں ترجمہ کر کے اپنے ترجمہ کی صداقت پر مفسرین ومجددین نہیں۔ بلکہ قادیانیوں کی شہادت پیش کروں گا۔ کسی ایک مفسر ومجدد کا قول پیش کریں کہ انہوں نے اس کا یہی ترجمہ کیا جو آپ نے کیا۔ نہیں پیش کر سکتے تو میں صحیح ترجمہ پیش کرتاہوں اور اس پر شہادتیں بھی پیش کروں گا۔
قادیانی مربی:  مولوی صاحب! مجدد، مفسر، لغت کی بات کرتے ہیں۔ میں قرآن پیش کرتا ہوں۔ میری بات کا جواب کیوں نہیں دیتے؟
فقیر:  بھائی! آپ جذباتی ہو رہے ہیں۔ میرا سوال ہے کہ جو آپ نے ترجمہ کیا ہے؟ آج تک کسی متفقہ مفسر ومجدد نے کیا؟ ورنہ تسلیم کریں کہ اس ترجمہ پر پوری امت میں سے آپ کے ساتھ ایک قابل ذکر آدمی بھی نہیں۔ آخر قرآن آج نہیں اترا۔ بلکہ چودہ سو سال قبل اترا ہے۔ جو چودہ سو سال سے امت نے اس کا ترجمہ سمجھا، وہ بتادیں۔ میں مان جاؤں گا۔ میں سامعین سے کہتا ہوں کہ میری بات معقول ہے تو قادیانی مناظر سے میرا مطالبہ منوائیں کہ وہ اپنے استدلال میں کوئی شہادت پیش کریں۔ ورنہ میں صحیح ترجمہ کر کے بیسیوں شہادتیں پیش کرتا ہوں۔
سامعین:  پروفیسر صاحب اور قادیانی! بات تو صحیح ہے۔ ہم معاملہ کو سمجھ گئے۔ آپ صحیح ترجمہ کریں۔
فقیر:  یہی میں چاہتا تھا کہ آپ دوست معاملہ کی تہہ تک پہنچ جائیں۔ بسم اﷲ! میں ترجمہ کرتا ہوں۔
قادیانی مربی:  مولوی صاحب چکر نہ دیں۔ آپ یہ نہ کہیں کہ میرا ترجمہ غلط ہے۔ کسی مفسر یا مجدد کا ترجمہ ہم پیش تو تب کریں کہ ہم ترجمہ نہ جانتے ہوں یا ہمیں لغت نہ آتی ہو۔
فقیر:  بھائی! غصہ نہ ہوں۔ ہم سے پہلے چودہ سو سال کے وہ بزرگ ومجدد لغت جانتے تھے۔ انہوں نے جو ترجمہ کیا۔ اگر وہ آپ والا ہے تو جی بسم اﷲ! آپ پیش کریں میں مانتا ہوں۔ نہیں تو میری درخواست یہ ہے کہ آپ نے جو ترجمہ کیا ہے۔ اس سے پوری امت میں سے کوئی ایک متفقہ مفسر ومجدد آپ لوگوں کے ساتھ نہیں۔ یہ آپ کے گھر کا ترجمہ ہے۔ خود مرزاقادیانی نے لکھا ہے کہ: 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter