Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

34 - 206
علامات کے خلاف کوئی روایت ہے تو بیان کریں۔ میرا دعویٰ ہے کہ وہ قیامت تک ان علامات کے خلاف کوئی روایت نہ دکھا سکیں گے۔ اب تمام سامعین محترم بالخصوص قادیانی دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے مربی سے فرمائیں۔ وہ بتائیں کہ:
۱…
مہدی کا نام آنحضرتa کے فرمان کے مطابق محمد ہوگا۔ کیا مرزاقادیانی کا یہ نام تھا؟
۲…
مہدی کے والد کا نام، عبداﷲ ہوگا۔ کیا مرزاقادیانی کے والد کا نام عبداﷲ تھا؟
۳…
مہدی کی قوم سادات ہوگی۔ کیا مرزاقادیانی کی نسل مغل نہیں؟
۴…
مہدی مدینہ طیبہ سے، مکہ مکرمہ آئیں گے۔ کیا مرزامدینہ طیبہ میں پیدا ہوا؟
۵…
مہدی مکہ مکرمہ، آئیں گے کیا مرزاقادیانی مکہ مکرمہ گیا تھا؟
	محترم سامعین! احادیث کی روشنی میں میرے پانچ سوال ہیں۔ ان کو حل کر دیں، تاکہ ہم حیات مسیح علیہ السلام پر گفتگو کریں۔ ہمت کریں کہ جیسے دو اور دو چار کی طرح میں نے ثابت کیا ہے یا تو آپ ان کا خلاف دکھائیں یامرزاغلام احمد قادیانی میں یہ علامات دکھائیں یا فرمادیں کہ مرزاقادیانی میں مہدی علیہ الرضوان کی متفقہ بنیادی علامتوں میں سے ایک علامت بھی نہ پائی جاتی تھی۔ بات ختم کریں۔ میں دوسری بحث کے لئے ابھی تیار ہوں۔ ان سوالات کے جوابات ٹھوس، واضح اور دو اور دو چار کی طرح بیان کر کے ممنون فرمائیں۔ میں اپنا قلب وجگر آپ کے قدموں پر رکھنے کے لئے تیار ہوں۔
قادیانی مربی:  دیکھیں صاحب! میں نے ابتداء میں بتادیا تھا کہ حیات مسیح پر گفتگو شروع کریں۔ آپ مہدی کو لے کر آگئے۔ آپ حیات مسیح پر گفتگو کریں، ورنہ میں چلتا ہوں۔ یہ کیا کہ ہمارے گھر آکر دوسری بحث شروع کر دیں۔ بنیادی بحث کیوں نہیں کرتے؟ بس میں چلتا ہوں۔
پروفیسر صاحب:  دیکھئے! اس وقت تک کی بحث تک ہم معاملہ کی تہہ تک پہنچ گئے۔ نتیجہ کیا ہے؟ موجود حضرات اور تمام رشتہ دار بعد میں بیٹھ کر قادیانی ومسلمان نتیجہ نکال لیں گے۔ میں قادیانی مربی سے درخواست کرتاہوں کہ حیات مسیح علیہ السلام پر ابھی اپنی گفتگو کا آغاز کریں اور دلائل دیں۔ ہمارے مولانا (فقیر) جواب دیں گے۔
فقیر:  جی بسم اﷲ! مجھے منظور ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter