Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

26 - 206
ڈاکٹر صاحب:  میں اپنی زبان سے کوئی مہمل کلمہ بول دیتا ہوں، دوسرا صحیح کلمہ بولتا ہے اس کو کیا کہیں گے؟ یہ آپ کو گرائمر کی رو سے ماننا پڑے گا۔ آپ اپنے شاگردوں کو نمبر دیتے ہیں۔ ہم شاگردہیں۔ کیا ان کے نمبر نہیں  دیتے کہ اس بچے نے مہمل کلمہ لکھا ہے، اس بچے نے صحیح کلمہ لکھا ہے۔ یہ حرف کی تعریف ٹھیک لکھی ہے۔ یہ غلط لکھی ہے وغیرہ وغیرہ!
	لیکن اس سے انکار نہیں کر سکتے، اگر مولانا صاحب گرائمر نہیں جانتے یا گرائمر کے لحاظ سے نہیں سمجھاتے تو میں دوسرے مولانا کو ابھی منگوا لیتا ہوں، لیکن یہ بات آپ نہیں کہہ سکتے کہ جو میں کہتا ہوں وہ حرف آخر ہے اور جو مولانا اﷲ وسایا کہتے ہیں حرف آخر نہیں۔ وہ آپ کو دلیل سے سمجھاتے ہیں اور آپ کہتے ہیں… ’’میں نہیں مانتا‘‘ یہ غلط ہے۔ دلیل سے اپنے دماغ کے خانے میں ان کی بات کو بٹھانے کی کوشش کرو۔
مولانا اﷲ وسایا:  آپ نے حضور اکرمa کی خاتم النّبیین والی آیت کے متعلق یہ ارشاد فرمایا کہ خاتم النّبیین کا معنی آخری نہیں میں نے ابتداء میں آپ سے درخواست کی کہ حضورa سے اس کا ترجمہ پوچھ لیں۔ مدینے والے رحمت عالمa جو اس کا ترجمہ فرمادیں آپ بھی مان لیں، میں بھی مان لیتا ہوں۔
ڈاکٹر صاحب:  عکرمہؓ ابوجہل کے بیٹے تھے؟
تاج محمد:  ہاں۔
ڈاکٹر صاحب:  وہ کہتا تھا کہ حضورa خاتم النّبیین ہیں، میں ان کو مانتا ہوں۔ اس کا ابا الّو کا پٹھا کہتا تھا میں نہیں مانتا… وہ کہے جارہا ہے میں نہیں مانتا۔ اس کا بیٹا مانتا ہے۔ کتنے ہی دلائل اس کے ابے کو دئیے گئے وہ نہ مانا۔ اگر آپ نے نہیں ماننا تو اس کا تو کوئی حل نہ مولانا صاحب کے پاس ہے نہ میرے پاس۔ آپ دلائل سے بات کریں اپنی کتابوں کا حوالہ دیں۔ اپنی احادیث کا حوالہ دیں۔ اپنے پیغمبر کا حوالہ دیں۔ اپنے (ہمارے نہ) اپنے آخری رسول کا حوالہ دیں یا ہمارے آخری رسولa کا دیں بات تو ہے سمجھنے کی، اپنے ذہن میں لانے کی، اپنی عقل میں بٹھانے کی، اپنے آپ کو ہوش میں لانے کی اگر وہ دلیل سے بات کرتے ہیں تو اس کا جواب دلیل سے دیں۔ چلیں!
مولانا اﷲ وسایا:  اگر میں خاتم کا معنی وہی تسلیم کر لوں تو یہ بتائیں کہ کیا چودہ سو سال میں کوئی اور حضور(a) کے بعد نبی بنا؟ اس کا جواب دیں۔
تاج محمد:  یار ایہدا جواب میرے پاس نئیں۔
ڈاکٹر صاحب:  تاج! خاتم النّبیین کا جو ترجمہ آپ کرتے ہیں اس کا یہاں اردو میں ترجمہ لکھیں… ڈاکٹر صاحب کے کہنے سے وہ قران پاک پر ترجمہ لکھنے لگا تو مولانا اﷲ وسایا صاحب نے اسے روکا کہ ’’قرآن پاک کو بطور تختی کے استعمال نہ کریں۔‘‘ چنانچہ انہوں نے لکھا۔
	آواز آئی… کی لکھیا؟
مولانا اﷲ وسایا:  انہوں نے لکھا ہے۔ خاتم النّبیین کا معنی نبیوں میں سب سے بڑا۔ چلئے اس کے ثبوت کے لئے کوئی آیت پیش کریں۔ کوئی حدیث پیش کریں۔ کوئی لغت کی کتاب پیش کریں۔
تاج محمد:  خاتم المہاجرین جو میں نے پیش کیا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter