Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

25 - 206
ڈاکٹر صاحب:  یہ ایک ایسی علت ہے جسے ڈاکٹری زبان میں بڑا عجیب سا لفظ سمجھتے ہیں اور یہ اس عمر میں پیدا ہو جاتی ہے… میں آپ کی اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں… میں آپ کی ہر بات مانوں گا۔ لیکن علم کسی کا حرف آخر نہیں… آپ اگر یہ کہیں کہ میں جو کہتا ہوں وہ حرف آخر ہے۔ مولانا جو کہتے ہیں وہ حرف آخر نہیں، انہوں نے پچاس حوالے دئیے آپ نے کوئی حوالہ نہیں دیا… سوال یہ ہے کہ آپ اپنے ذہن کو مطمئن کرنے کے لئے کوئی حوالے پیش کریں… وہ بھی پیش کریں۔ پھر بھی اگر کسی پوائنٹ پر آپ کا ذہن مطمئن نہیں ہوتا تو دوسرے مولانا موجود ہیں۔ لیکن یہ بات غلط ہے کہ آپ ہر بات پر یہ کہیں کہ ’’میں نہیں مانتا۔‘‘
تاج محمد:  ذرا ٹھہرو… ایک بات اور سنیں۔
ڈاکٹر صاحب:  ایک نہیں ہزار سناؤ۔ لیکن اس کو دلیل کے ساتھ قرآن تیرے پاس ہے۔ اس کی رو سے بات کر، حدیث تیرے پاس ہے اس کی رو سے کر، اس سے پیش کر… اگر آپ کے پاس نہیں تو ہمارے پاس موجود ہے اس سے حل کر۔ پھر اسے سمجھ اور مولانا کو سمجھا۔ میں اسے نوٹ کر لیتا ہوں۔ کسی اور مولانا کو بلالیتے ہیں۔ اگر یہ غلط کہتے ہیں تو دوسرا صحیح کہے گا۔ اگر وہ بھی غلط کہیں گے تو تیسرا سہی۔ کوئی بات حرف آخر نہیں۔
تاج محمد:  ٹھیک ہے…
ڈاکٹر صاحب:  آپ جو مولانا کی دلیل کو رد کرتے ہیں وہ صرف دلیل سے کر سکتے ہیں، قرآن سے کر سکتے ہیں، حدیث سے کر سکتے ہیں، اپنے مرزاقادیانی کی کتابوں سے کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ’’میں نہیں مانتا۔‘‘
تاج محمد:  پھر سنو! دیکھو… میں نے… میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح انہوں نے ’’خاتم القوم‘‘ کے معنی یہ کئے ہیں۔ جس طرح قوموں کا خاتمہ نہیں ہوتا، قومیں جاری رہتی ہیں۔ اسی طرح یہ خاتم کا معنی جو ہے نفیٔ جنس نہیں… اچھا۔
ڈاکٹر صاحب:  یہ گرائمر… روز پڑھاتے ہو… کسی بھی زبان کو سیکھنے کے لئے اس کی گرائمر انتہائی ضروری ہے۔ انگریزی، اردو، فارسی، سنسکرت، کوئی زبان بھی لیں۔ گرائمر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔
تاج محمد:  ٹھیک ہے۔ ہاں! ٹھیک ہے۔
ڈاکٹر صاحب:  اگر آپ یہ کہتے رہیں کہ ’’میں نہیں مانتا۔‘‘ مولانا اﷲ وسایا کہیں کہ میں تجھ سے منواؤں گا… یہ بات نہیں۔ یہ گرائمر موجود ہے۔ ہم عربی کی گرائمریں منگوا لیتے ہیں۔ اس کے لحاظ سے اس کا ترجمہ کریں۔ آخر کسی صورت تو ماننا پڑے گا۔ میں آپ کو نہیں جانے دوں گا چاہے دو دن بھوکے رہو۔
	مولانا صاحب جو بات منواتے ہیں وہ نہ مان اور جو کوئی کہتا ہے وہ نہ مان۔ لیکن اس گرائمر کی رو سے جو ترجمہ ہے، وہ ماننا پڑے گا۔ نئیں تو میں نے تینوں نئیں چھڈنا۔
تاج محمد:  ٹھیک ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter