Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

24 - 206
مولانا اﷲ وسایا:  آپ بھی ذرا اس عاجزی کا اظہار فرمائیں اور کہہ دیں کہ: ’’میں بندے دا پتر نئیں۔‘‘ کریں عاجزی، میرے نبیa نے جو انکساری فرمائی، میں ڈاکٹر صاحب اور ہم جتنے مسلمان بیٹھے ہیں ایک دفعہ نہیں وہ ہم کروڑ مرتبہ انکساری یا عاجزی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جو حضورa نے لفظ ارشاد فرمائے ہیں وہ کروڑ مرتبہ دہرانے کے لئے تیار ہوں… جو غلام احمد قادیانی نے کہا آپ بھی کہیں۔ اس نے کہا ہے… کرم خاکی… اور… نہ آدم زاد… آپ بھی عاجزی کر کے یہ کہہ دیں کہ بندے دا پتر نئیں… کر عاجزی… چاچا آپ تو ٹیچر ہیں میں تو تیرے شاگردوں جیسا ہوں۔
تاج محمد:  انہوں نے کہا ہے ’’خاتم القوم‘‘ کے معنی ’’ای آخرہم‘‘ میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح قومیں ختم نہیں ہوگئیں۔
ڈاکٹر صاحب:  تاج! میری بات سن۔ اتنی لمبی بات نہیں، ایک لفظ ہے۔ خاتم… انہوں نے آپ کے سامنے لغات کے حوالے پیش کئے یا تو آپ ان لغات کو تسلیم نہیں کرتے۔ اس میں قوموں کے ختم کی بات نہیں۔ بلکہ جس شخص کو قوم کا خاتم کہا اس کا معنی لغت والوں نے کیا کہ قوم کا آخری۔ قوم کا آخری فرد۔ آنحضرتa انبیاء (علیہم السلام) کے آخری فرد ہیں۔
تاج محمد:  کس کو؟
ڈاکٹر صاحب:  لغات والوں کو۔
تاج محمد:  لغات والا ویسے جو کچھ بھی ہے لیکن محاورے میں وہ کبھی غلطی نہیں کر سکتا… ایک چیز ہے جس میں کسی کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ وہ ہے کسی لفظ کا استعمال… یعنی میں کچھ کروں… اسی طرح کوئی معنی آخری کرے… وہ ہوتا ہے لفظ کا استعمال… چنانچہ اسی طرح ان میں ایک خاتم کا لفظ ہے جس طرح خاتم القوم سے قومیں ختم نہیں ہوگئیں۔ اسی طرح خاتم النّبیین سے نبوت ختم نہیں ہوئی بلکہ جاری ہے۔ ایک شخص کہتا ہے ’’ای آخرہم‘‘ وہ اپنی طرف سے کر رہے ہیں۔ جہاں تک استعمال کا تعلق ہے وہ خاتم القوم، خاتم المہاجرین، خاتم الاولاد یہ بالکل نفی نہیں کرتے۔ بلکہ ایک خاص قسم کی نفی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب:  یہ آپ کے ذہن سے نفی کرتے ہیں… آپ کا ذہن یہ کہتا ہے میرے ذہن کے مطابق نفی نہیں۔ بلکہ قوموں، اولادوں اور مہاجرین کے ختم کی بحث نہیں بلکہ جس شخص کو خاتم کہا وہ آخری ہے۔ یہ لغت کا فیصلہ ہے۔
تاج محمد:  جی ہاں۔
ڈاکٹر صاحب:  مولانا آپ کو حوالے دے کر بتا رہے ہیں لغت کے، قرآن کے، حدیث کے، دنیاوی۔ آپ کے دین کے اور آپ کے مرزاقادیانی کے۔ لیکن یہ آپ کا ذہن ہے اگر آپ ساری زندگی یہ کہتے رہیں کہ ڈاکٹر میں یہ نہیں مانتا جو مولانا کہتے ہیں… یہ بات نہیں یا تو آپ مولانا کی بات کی نفی کرو کہ یہ غلط کہتے ہیں، اسے ہم نوٹ کر لیتے ہیں۔ کوئی اور مولانا صاحب سہی، پھر اگلی بات یہ کہ آپ حوالہ دیں قرآن اور حدیث کا ہم اسے نوٹ کر لیتے ہیں۔ اس کو سمجھنے کے لئے کوئی اور مولانا سہی، لیکن یہ بات ٹھیک نہیں۔ آپ بلاوجہ کہتے رہیں میں نہیں مانتا۔ نہیں مانتا تو اس کا کیا علاج ہے کہ مولانا صاحب آپ ساری باتیں غلط کرتے ہیں۔ صرف میں ہی ٹھیک کہتا ہوں۔
تاج محمد:  نہیں، نہیں۔ میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ میں نے ایک دلیل پیش کی ہے…
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter