Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

22 - 206
تاج محمد:  لغات والا ویسے جو کچھ بھی ہے لیکن محاورے میں وہ کبھی غلطی نہیں کر سکتا… ایک چیز ہے جس میں کسی کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا وہ ہے کسی لفظ کا استعمال… یعنی میں کچھ کروں… اسی طرح کوئی معنی آخری کرے… وہ ہوتا ہے لفظ کا استعمال… چنانچہ اسی طرح ان میں ایک خاتم کا ہے جس طرح خاتم القوم سے قومیں ختم نہیں ہوگئیں۔ اسی طرح خاتم النّبیین سے نبوت ختم نہیں ہوئی۔ بلکہ جاری ہے۔ ایک شخص کہتا ہے۔ ’’ای آخرہم‘‘ وہ اپنی طرف سے کر رہے ہیں۔ جہاں تک استعمال کا تعلق ہے وہ خاتم القوم، خاتم المہاجرین، خاتم الاولاد یہ بالکل نفی نہیں کرتے بلکہ ایک خاص قسم کی نفی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب:  یہ آپ کے ذہن سے نفی کرتی ہیں… آپ کا ذہن یہ کہتا ہے میرے ذہن کے مطابق نفی نہیں۔
تاج محمد:  جی ہاں۔
ڈاکٹر صاحب:  مولانا صاحب آپ کو حوالے دے کر بتا رہے ہیں لغت کے، قرآن کے، حدیث کے، دنیاوی، آپ کے دین کے اور آپ کے مرزاقادیانی کے، لیکن یہ آپ کا ذہن ہے۔ اگر آپ ساری زندگی یہ کہتے رہیں کہ ڈاکٹر میں یہ نہیں مانتا جو مولانا کہتے ہیں… یہ بات نہیں۔ یا تو آپ مولانا صاحب کی بات کی نفی کرو کہ یہ غلط کہتے ہیں، اسے ہم نوٹ کر لیتے ہیں۔ کوئی اور مولانا صاحب سہی، پھر اگلی بات یہ کہ آپ حوالہ دیں قرآن اور حدیث کا ہم اسے نوٹ کر لیتے ہیں۔ اس کو سمجھنے کے لئے کوئی اور مولانا سہی۔ لیکن یہ بات ٹھیک نہیں۔
تاج محمد:  مولانا صاحب آپ ساری باتیں غلط کرتے ہیں میں ہی ٹھیک کرتا ہوں۔
	کوئی عربی زبان سے محاورہ پیش کرو، آپ خواہ مخواہ بات کو بڑھائے جارہے ہیں۔
مولانا اﷲ وسایا:  میں نے انہیں لغت تاج العروس کا حوالہ دیا اور خاتم القوم کا محاورہ پیش کیا۔ لیکن انہوں نے نہیں مانا۔ لغت والے اس کا ترجمہ کرتے ہیں۔ ’’ای آخرہم‘‘ یہ ترجمہ تمام لغت والوں نے کیا ہے۔ لغت والے نہ تیرے رشتہ دار نہ میرے، وہ غیرجانبدار ہیں۔ انہوں نے ادب کی خدمت کرنی ہے۔ میاں تاج صاحب نے اس سے بھی انکار کر دیا؟
	چلئے! میں کہتا ہوں ’’خاتم القوم ای آخرہم‘‘ کر ترجمہ اس کا نفیٔ جنس ہے یا نفیٔ کمال ہے… خاموشی…
مولانا اﷲ وسایا:  کر نہ کوئی ترجمہ… مکا رپھڑ۔
تاج محمد:  ذرا بات کرنے دیں… آرام سے… ڈاکٹر صاحب! ’’خاتم القوم‘‘… کیا قومیں ختم ہوگئیں؟
مولانا اﷲ وسایا:  استغفراﷲ!
تاج محمد:  عجیب بات ہے… کیا کر رہے ہیں آپ… ایک شخص کے پاس… خاتم القوم۔
مولانا فضل امین:  آگے تو کہیں وہاں ہے ’’ای آخرہم‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter