Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

19 - 206
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۹۷، خزائن ج۲۱ ص۱۲۷)
	کہتا ہے کہ: ’’میں بندے دا پتر ای نئیں جہیڑی انسان دی سب توں شرم والی جگہ اے میں اوہ ہاں۔‘‘
	غلام احمد کو تو آپ ’’بندے دا پتر‘‘ ہی نہیں ثابت کر سکتے۔ چہ جائیکہ اسے نبی ثابت کیا جائے۔
تاج محمد:  ہیں، میں، میں ہیں۔ (ہنس کر ٹالنے کی کوشش کی)
مولانا اﷲ وسایا:  ہنستے کیوں ہیں، حوالہ موجود ہے۔ حوالہ چاہو۔ بولو، حوالہ پیش کروں۔ اگر یہ حوالہ نہ ہو تو دس ہزار روپے انعام دوں گا۔ کہتا ہے: کرم خاکی…
	آپ کی بچیاں ہیں؟ بچیاں میری بھی ہیں، بچیاں سب کی ہوتی ہیں۔ کوئی اپنی نوجوان بچی کے سامنے کتاب کھول کر اس سے کہہ سکتا ہے کہ اس کا ترجمہ کرو۔
ڈاکٹر صاحب:  آپ کی کتاب کا حوالہ دے رہے ہیں، اس کا جواب دیں۔
مولانا اﷲ وسایا:  آپ مجھ سے کتاب کا حوالہ پوچھیں، مجھے کہیں مولوی صاحب سر کیوں مارتے ہو کتاب کا حوالہ دو۔ اگر حوالہ نہ دوں تو ڈاکٹر صاحب فیصلہ کر کے مجرم بنائیں اور یا پھر تاج صاحب آپ اس کا ترجمہ کریں۔
	کہتا ہے… ہوں بشر کی جائے نفرت… میں نے تو ابھی اس کا ترجمہ کیا ہی نہیں۔ میں تو کہتا ہوں تاج صاحب خود ترجمہ کریں۔
تاج محمد:  میں آپ کے سامنے قرآن پیش کر رہا ہوں اور آپ مرزاقادیانی… میں مرزاقادیانی… میں کسی کو بھی نہیں مانتا، میںیہ کہتا ہوں کہ قرآن یہ ہے… شور… شور… شور… (سب نے کہا کہ دیکھو مرزاقادیانی سے ہی انکار کر بیٹھے)
مولانا اﷲ وسایا:  ڈاکٹر صاحب! میں نے ابھی مرزاقادیانی کا ایک ہی حوالہ پیش کیا اور یہ پکار اٹھے ہیں کہ میں مرزاقادیانی کو نہیں مانتا… انہوں نے تو کروڑ دفعہ مرزاغلام احمد قادیانی سے جان چھڑانے کی کوشش کرنی ہے، وہ تو ان کے گلے کا ہار بن جائے گا۔ آپ اب کیوں مرزاقادیانی کا انکار کرتے ہیں۔ سنو! سرور کائناتa کے تمام تر فرمان میرے سرآنکھوں پر، وہ تم میرے سامنے پیش کرو، میرے ماں باپ میری روح میرا جسم قربان حضورa کے فرمان پر میں اس سے قطعاً انحراف نہ کروں گا؟ اور آپ فوراً بول اٹھے کہ میں غلام احمد کو نہیں مانتا۔ کیوں نہیں مانتے۔ اسے مانو ضرور مانو، میں نے ایک حوالہ دیا اور انکار کر بیٹھے۔ ابھی تو میں پندرہ مرتبہ آپ سے انکار کراؤں گا۔ مزا تو یہ ہے کہ ہمیشہ کے لئے اس مجلس میں اس سے انکار کر کے اٹھو… تو جناب بس اس کا ترجمہ کریں۔ ’’ہوں بسر کی جائے نفرت۔‘‘
تاج محمد:  میں صرف… بس بس۔ ایں!
مولانا اﷲ وسایا:  ذرا ہمت کرو۔ ایں آں میں وقت ضائع نہ کرو۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter