Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

18 - 206
آپ، کم ازکم ’’ختم‘‘ کا معنی تو کریں… اور یہ جو آپ کہتے ہیں کہ ’’لا نبی بعدی‘‘ (جنگ تبوک کے) خاص واقعے سے متعلق ہے۔ میری درخواست سنو… (درمیان میں مرزائی مبلغ نے شور مچا دیا) مولانا اﷲ وسایا صاحب نے کہا کہ آپ جو یہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ تبوک کے متعلق ہے، وہاں حضورa نے یہ ارشاد فرمایا کہ: ’’میرے بعد نبی کوئی نہیں، آپ نے قاعدہ کلیہ کے طور پر ارشاد فرمایا ہے۔‘‘
	’’اناخاتم النّبیین لا نبی بعدی‘‘ یہاں یہ شبہ پڑ سکتا تھا کہ کوئی بے دین اس سے نبوت کے جاری ہونے کی دلیل نہ پکڑے۔ آپa اس کی تردید فرماتے گئے۔ جس طرح وہاں یہ تھا ’’انت منی بمنزلۃ ہارون من موسیٰ‘‘ ہارون علیہ السلام بھی نبی تھے۔ یہاں حضرت علیؓ بھی نبی ہوسکتے ہیں۔ فوراً حضورa نے ’’لا نبی بعدی‘‘ اس اشکال کو رفع فرمادیا۔ باقی آپ کایہ کہنا کہ ہر مضارع استرار کے لئے ہے، آپ کو مطمئن رہنا چاہئے کہ میں آپ کو مطمئن کروں گا اور سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ آپ سے سمجھوں گا۔
تاج محمد:  نہیں، نہیں! آپ میرے پاس تشریف لائیں۔ میں آپ کو سمجھاؤں گا۔
مولانا اﷲ وسایا:  میں کروڑ مرتبہ آپ کے ساتھ جانے کے لئے تیار ہوں۔ لیکن پہلے یہاں کا تو تصفیہ کریں۔ آیت میں تو ’’اﷲ یصطفی‘‘ کے بارے میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ مضارع کا صیغہ ہے۔ لیکن یہاں مرزا کی عبارت میں بھی مضارع کا صیغہ ہے۔ آپ ترجمہ کر دیں کہ ’’غلام احمد کو حیض آتا رہے گا اور بابو الٰہی بخش دیکھتا رہے گا۔‘‘
	یہاں بھی تو مضارع ہے… میں ابھی اس بحث میں نہیں پڑتا کہ ’’اﷲ یصطفی‘‘ کامعنی کیا ہے۔
تاج محمد:  آپ مجھے سمجھائیں۔
ڈاکٹر صاحب:  آپ سمجھنے کی کوشش کریں۔
تاج محمد:  جس طرح سے ’’اﷲ یصطفی من الملئکۃ رسلا من الناس (الحج:۷۵)‘‘ میں اس کو انہی معنی میں استعمال کرتا ہوں جن معنی میں الحمد شریف میں استعمال ہوا کہ ’’ایاک نعبد‘‘
ڈاکٹر صاحب:  آپ اپنے ذہن سے یہ معنی لیتے ہیں۔ مولانا صاحب آپ سے دلیل سے بات کرتے ہیں۔ آپ مولانا صاحب سے حوالے پوچھو۔ حدیث کے پوچھو، قرآن کے پوچھو، آپ کا اپنا ذہن اپنی جگہ پر بالکل درست ہے۔ لیکن آپ کا ذہن کوئی حرف آخر نہیں، آپ دلیل سے ہٹ کر بات کرتے ہیں۔
مولانا اﷲ وسایا:  ڈاکٹر صاحب! میں میاں تاج محمد صاحب سے افہام وتفہیم کی غرض سے بات کر رہا ہوں۔ میں باوضو بیٹھا ہوں اور اس جذبے کے تحت آیا ہوں کہ کوئی آدمی مجھے سمجھائے۔ اگر میرا آپ سے گفتگو کرنے کا موڈ نہ ہوتا تو میں آپ کو ایک منٹ میں بند کر دیتا۔ آپ کا یہ ترجمہ منٹ میں تسلیم کر لیتا کہ اﷲ چنے گا فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے اور بتاتا کہ غلام احمد تو انسان ہی نہیں ہے۔ اس نے اپنی کتاب میں یہ لکھا ہے کہ   ؎
کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter