Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

17 - 206
	’’بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ میں تیرا خون دیکھوں۔‘‘
تاج محمد:  میں یہ کہتا ہوں کہ اگر انہوں نے کہا جو کچھ انہوں نے (یعنی مرزاقادیانی نے) کہا غلط کہا۔
مولانا اﷲ وسایا:  بس بس میاں صاحب اتنی بات نہ کرو اﷲ واسطے۔
تاج محمد:  بھیڑیو! گل تے کرن دیو۔ ڈاکٹر صاحب! ایہہ گل نئیں کرن دیندے…
	(جب اس نے کہا کہ مرزاقادیانی نے غلط کہا تو مولانا اﷲ وسایا نے فوراً گرفت کر لی جس پر وہ پریشان ہوا)
مولانا اﷲ وسایا:  ڈاکٹر صاب! آپ ان سے کہیں کہ بس اتنی بات لکھ دیں کہ غلام احمد نے غلط کہا ہے۔
تاج محمد:  ٹھہر جاؤ! گل کرن دیو مینوں۔
ڈاکٹر صاحب:  اچھا جی فرماؤ۔
تاج محمد:  یہ کہتے ہیں کہ ہر مضارع… گویا اس کا یہ مطلب ہے کہ چنتا ہے۔ اب نہیں چنتا۔ لیکن میں کہتا ہوں باربار قرآن میں آتا ہے۔ 
	’’ماکان اﷲ لیذر المؤمنین علیٰ ما انتم علیہ (آل عمران:۱۷۹)‘‘ مدینہ میں بھی اﷲتعالیٰ آ کے حضورa کو یہ فرماتا ہے کہ: ’’اے مسلمانو! یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ اﷲتعالیٰ تمہیں جس حالت میں چھوڑ دے، اس حالت میں کہ تم ہو یہاں تک کہ وہ خبیث اور طیب میں تمیز کرے گا اور تمیز بھی کیسے کرے گا۔ ’’رسول بھیج کر‘‘ پھر مسلمانوں کو مدینے میں آکر یہ کہتا ہے کہ رسول بھیجے گا…‘‘
	اسی طرح ’’یصطفی‘‘ مضارع کا صیغہ ہے جس کا معنی یہ ہوگا کہ اﷲ رسول چنے گا… رہا ’’خاتم النّبیین‘‘ تواس میں نفیٔ جنس نہیں نفیٔ کمال ہے۔
	دنیا میں اب کوئی نبی نہیں آسکتا۔ بجز آپ کے… خاتم النّبیین میں بھی ایک خاص نفی ہوئی۔ مطلق نبوت کی نفی نہیں، اس طرح سے خاتم الاولاد ہے۔ جس طرح دنیا میں اولاد کی نفی نہیں ہے۔ اسی طرح سے خاتم النّبیین میں نبوت کی نفی نہیں ہے۔ آپ کوئی ایسی بات پیش کرو۔
مولانا اﷲ وسایا:  آپ نے حوالہ سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔ مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ میں اپنے والدین کے ہاں خاتم الاولاد تھا۔ ساری دنیا کی نفی نہیں کرتے۔ بلکہ گھر کی بات کرتے ہیں کہ: ’’اپنے والدین کے ہاں میں خاتم الاولاد ہوں۔‘‘
تاج محمد:  تو پھر خاص ہی ہوئی نہ نفی جنس تو نہ ہوئی۔
مولانا اﷲ وسایا:  تو پھر آپ یہ معنی کر لیں کہ مرزاغلام احمد قادیانی جیسا تو کوئی نہیں پیدا ہوگا۔ لیکن اس کی ’’ماں اور ضرور جنے گی۔‘‘ یہ ترجمہ کریا یہ ترجمہ کر لو کہ خاتم الاولاد میں خاتم کا معنی مہر ہے۔ مرزاقادیانی مہر لگاتے جائیں گے، ان کی ماں بچے جنتی جائے گی… کیا کر رہے ہیں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter