Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

16 - 206
علیہ السلام تشریف لے جاتے تو اپنے بھائی کو اپنا قائم مقام بنا کر جاتے تھے۔ اس سے یہ بات پیدا ہوسکتی تھی کہ موسیٰ علیہ السلام بھی نبی، ہارون علیہ السلام بھی نبی، جس طرح وہاں ایک نبی اپنے جس جانشین کو چھوڑے جارہا ہے وہ نبی ہے تو کیا یہاں بھی یہی صورت ہے؟ فوراً حضورa نے اس کا ازالہ فرمادیا کہ ’’لا نبی بعدی‘‘ اے علیؓ تو میرا انچارج بھی ضرور ہے اور بھائی بھی، لیکن میرے بعد نبی کوئی نہیں۔ یہ حضورa کی حدیث ہے، اب آپ بحث نہ کریں۔ میری آپ کی خدمت میں مخلصانہ درخواست ہے کہ خاتم الاولاد اور خاتم النّبیین کا معنی جب تک کلیئر نہ ہوگا صاف نہ ہوگا آپ اعتراضات کرتے چلے جائیں۔
تاج محمد:  اچھا۔
مولانا اﷲ وسایا:  آپ نے فرمایا ’’اﷲ یصطفی‘‘ کہ یہ مضارع ہے اﷲتعالیٰ ہمیشہ چنتا ہے اور چنتا رہے گا ہرمضارع استمرار کے لئے استعمال نہیں ہوتا۔ اگر آپ نے یہی ترجمہ کر لیا کہ چن لیا اور چنتا رہے گا تو پھنس جائیں گے۔ مرزاغلام احمد قادیانی کا ایک الہام ہے وہ کہتے ہیں کہ: ’’یریدون ان یروا طمثک‘‘
	’’بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے۔‘‘ 
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱)
	یعنی خون دیکھے، کیا اس کا یہ معنی ہے کہ مرزاقادیانی کو خون آتا رہے گا اور بابو الٰہی بخش دیکھتا رہے گا۔ یہ گفتگو شروع ہوئی تو ممکن ہے آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ کیونکہ اس قسم کی باتین اور مرزاقادیانی کی حضورa کی کمال اتباع۔ یہ باتیں میں بعد میں کروں گا۔ میں اس جذبے سے بیٹھا ہوں کہ میری گفتگو کو سمجھنے کی کوشش کرو۔
تاج محمد:  اچھا… دیکھو… میں سمجھا۔
مولانا اﷲ وسایا:  میں نے کچھ باتیں کرنی تھیں۔ لیکن چلئے آپ ارشاد فرمائیے۔
تاج محمد:  جو کچھ میں نے دیکھا۔ ایک تو یہ بات ہے۔ ’’لا نبی بعدی‘‘ یہ صرف جنگ تبوک کے واسطے ہی تھی۔ پھر دیکھو! یعنی جو کہ جو، جو، جو۔
ڈاکٹر صاحب:  تاج صاحب! تسیں گل کرو کھل کے کرو۔
تاج محمد:  یعنی… وہ نہیں… وقتی طور پر کہ دیکھ بھائی جس طرح ڈاکٹر صاحب کسی کو بٹھا کے جائیں اور کہیں کہ میرے بعد تو ڈاکٹر تو نہیں۔ لیکن میراجانشین ہے میرا سب کچھ انتظام تیرا ہے ۔گویا اسی طرح لا نبی بعدی ہے۔
	دوسری بات کہ ہر مضارع… نہیں۔ یہ تو ہر، ہر، ہر۔ یہ کہہ رہا ہے دوسرے خاتم الاولاد آپ نے کہا۔
مولانا اﷲ وسایا:  کی کی۔ ایہہ مضارع دی گل نوں کیویں پی گئے او، ہر ہر کر کے وچے چھڈ گئے اونوں مکاؤ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter