Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

13 - 206
مولانا فضل امین صاحب:  خاتم الاولاد کا لفظ عربی ہے، کوئی کالج کا پروفیسر اس سے انکار نہیں کر سکتا۔
مولانا اﷲ وسایا:  ڈاکٹر صاحب! بس تاج صاحب اتنی بات کہہ دیں کہ مجھے حضورa کا ترجمہ اور بعد ازاں مرزاغلام احمد قادیانی کا ترجمہ پسند نہیں۔ میں ان کو لغت کے دروازے پر لے چلتا ہوں۔ تاج صاحب! آپ مجھے جہاں فرمائیں، میں جانے کے لئے تیار ہوں، میں آپ کا خادم ہوں بابا جی!
ڈاکٹر محمد جمیل صاحب:  تاج صاحب دیکھئے! دو چیزیں ہیں۔ ایک دلیل سے بات کرنا اور دوسرے بغیر دلیل کے ہٹ دھرمی کرنا۔
تاج محمد:  ٹھیک جی… آہو… اچھا۔
ڈاکٹر صاحب:  تاج صاحب! مولانا صاحب آئے ہیں۔ ان کو اپنی دلیل، کتابوں کے حوالے، قرآن وحدیث کے حوالے پیش کرکے کہیں کہ میں مطمئن نہیں۔ قرآن اور حدیث کی رو سے،  دو ہی ہمارے پاس ’’اہم ترین‘‘ چیزیں ہیں۔ تیسری کوئی چیز نہیں۔ مولانا اﷲ وسایا قرآن وحدیث کی رو سے آپ کو سمجھائیں گے۔ لیکن پھر بھی کوئی مسئلہ رہ جائے تو پھر اس کا حل پیش کریں گے، لیکن آپ گھبرائیں نہ۔ ہر بات بردباری اور تحمل مرزاجی سے کریں۔ بچے گھبرایا کرتے ہیں آپ تو اس سٹیج سے نکل چکے ہیں۔ ماشاء اﷲ! تعلیم یافتہ ہیں۔
مولانا فضل امین صاحب:  ہاں تو کیا خاتم الاولاد عربی نہیں، پنجابی لفظ ہے؟
تاج محمد:  آپ عرب کے محاورات میں سے مثال دیں کہ اس میں خاتم بند کرنے کے معنی میں استعمال کیا ہے۔
مولانا اﷲ وسایا:  بس آپ اتنی بات کہہ دیں کہ مرزاقادیانی نے خاتم الاولاد کا ترجمہ غلط کیا ہے۔
تاج محمد:  بائی مینوں گل کرن دیو، کی کردے او پئے سس، سس، سس سب نے کہا اچھا جی! ’’تسیں گل کرو۔‘‘
تاج محمد:  دیکھو نہ! یہ کہتے ہیں ’’لا نبی بعدی‘‘ یا جو کچھ بھی یہ کہتے ہیں، میں کہتا ہوں کہ یہ تو قرآن کی تعلیم کے خلاف ہے۔
مولانا اﷲ وسایا:  یہ قرآن کی تعلیم کی خلاف ورزی بھی، مرزاغلام احمد قادیانی نے کی ہے۔
تاج محمد:  میں کہتا ہوں جس نے بھی کی۔
مولانا اﷲ وسایا:  یہ کہہ دو کہ انہوں نے غلط کہا۔
تاج محمد:  دیکھو جی! مجھے یہ بات نہیں کرنے دیتے؟
ڈاکٹر صاحب:  اچھا جی! ان کو بات کرنے دیجئے۔
تاج محمد:  میں کہتا ہوں کہ جس طرح سے آپ کہتے ہیں اور آپ نے یہ خاتم الاولاد کا لفظ پیش کیا ہے۔ جیسے ’’ضریب‘‘ کا لفظ ہے اردو میں کچھ اور معنی میں، فارسی میں کچھ اور معنی میں اسی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter