Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

11 - 206
	آپ تو پڑھے لکھے اور علی گڑھ کے تعلیم یافتہ ہیں۔ آپ ’’سلطان القلم‘‘ کی اردو کا بھی اندازہ لگالیں۔
	ماں…	جس کے بارے میں حضور سرور کائناتa نے ارشاد فرمایا کہ اگر انسان جنت تلاش کرے تو یا میدان جہاد میں تلوار کے سائے میں کرے یا ماں کے قدموں میں، اس کے بارے میں یہ کہہ رہے ہیں کہ اس میں سے پہلے وہ نکلی پھرمیں نکلا… خیر! مجھے اس سے بحث نہیں مجھے اگلی درخواست کرنی ہے۔ پہلے وہ کہتے ہیں کہ میری ماں کے پیٹ سے جنت بی بی نکلی پھر میں نکلا اور پھر کہا کہ: ’’میں اپنے والدین کے ہاں خاتم الاولاد تھا۔‘‘
	یعنی میرے بعد کوئی لڑکا یا لڑکی پیدا نہیں ہوئے۔ یہاں انہوں نے خاتم الاولاد کا معنی آخری کیا ہے۔ میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جو یہاں خاتم الاولاد کا معنی لیتے ہو، وہی خاتم النّبیین میں خاتم کا معنی بھی کیا جائے۔
	یا تو آپ حضورa سے پوچھ کر خاتم النّبیین کی تشریح قبول کر لیں۔ اگر وہ قبول نہیں کرتے تو اپنے مرزاقادیانی کی تشریح کو قبول کر لیں۔
	مرزاقادیانی کہتے ہیں: ’’الا تعلم ان الرب الرحیم المتفضل سمی نبیناa خاتم الانبیاء بغیر استثناء وفسرہ نبیناa فی قولہ لا نبی بعدی‘‘
(حمامتہ البشریٰ ص۳۴، خزائن ج۷ ص۲۰۰)
	یہ حمامتہ البشریٰ کی عبارت ہے۔ مرزاغلام احمد قادیانی کہتے ہیں کہ خاتم النّبیین کی توضیح وتشریح حضورa نے یہ فرمائی ہے۔ ’’لا نبی بعدی‘‘ غلام احمد قادیانی کی اس عبارت کا یہ مطلب ہے کہ خاتم النّبیین کا وہ ترجمہ صحیح ہے۔ جو حضورa نے کیا ہے اور جو حضورa کے اس ترجمے کو نہیں مانتا وہ بقول ان کے کافر ہے۔ خاتم النّبیین کے معنی والی بات بھی آگئی۔
تاج محمد:  نہ، بالکل نہیں۔
مولانا اﷲ وسایا:  میں نے ابھی ’’یصطفی‘‘ والی بات کرنی تھی کہ آپ درمیان میں بول اٹھے۔
تاج محمد:  نہ… نہ… بہرحال میں اس سے بالکل مطمئن نہیں۔ کیونکہ میں نے یہ کہا تھا کہ عربی زبان میں سے کوئی ایک مثال دیجئے کہ خاتم بمعنی خاتم ہو۔ اس معنی میں کہ خاتم النّبیین لیتے ہیں اور یہ کہ مرزاقادیانی نے اپنے آپ کو خاتم الاولاد کہا۔ یہاں اردو یا فارسی بالکل نہیں، عربی زبان میں پیش کرو۔
مولانا اﷲ وسایا:  ’’اولاد‘‘ بھی عربی ہے۔ ’’خاتم‘‘ بھی عربی ہے۔ کیا ’’خاتم الاولاد‘‘ عربی نہیں؟ آپ اتنی بات کہہ دیں کہ مرزاقادیانی نے جو لکھا ہے ’’خاتم الاولاد‘‘ وہ عربی نہیں۔ ہاں کرو، یا نہ کرو۔
تاج محمد:  ہاں تو اولاد کی نفی نہیں ہے۔ اولاد کی نفی دنیا میں نہیں ہے۔
مولانا اﷲ وسایا:  اچھا تو میاں تاج صاحب! کیا خاتم النّبیین کا یہ معنی ہے کہ حضور(a) مہر لگاتے جائیں گے اور نبی بنتے جائیں گے۔ اگر یہ معنی ہے تو پھر خاتم الاولاد کا بھی یہ ترجمہ کر لو کہ: ’’مرزاقادیانی مہر لگاتے جائیں گے اس کی والدہ بچے جنتی جائے گی۔‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter