Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

8 - 132
	۵……اہل بخیر میں سے چند لوگ اسلام سے پھرے تو صدیق اکبرؓ نے بعض مہاجرین کو ان کے قتل کے لئے بھیجا۔ 		         (تاریخ الخلفاء ص۶۳)
	۶…… اسی طرح زیاد بن لبید انصاریؓ کو ایک مرتد جماعت کے قتل کے لئے حکم فرمایا۔ 					         (تاریخ الخلفاء ص۶۳)
	یہ تمام واقعات وہ ہیں جو اسلام کے سب سے پہلے خلیفہ اور افضل الناس بعد الانبیاء کے حکم سے ہوئے اور صحابہ کرامؓ کے ہاتھوں ان کا ظہور ہوا۔ صحابہ کرامؓ کی جماعت تھی جو کسی خلاف شرع حکم کو دیکھنا موت سے زیادہ ناگوار سمجھتی تھی۔ کیسے ہوسکتا تھا کہ اگر معاذاﷲ صدیق اکبرؓ  بھی کسی خلاف شریعت حکم کا ارادہ کرتے تو تمام صحابہ کرامؓ ان کی اطاعت کرلیتے اور خون ناحق میں اپنے ہاتھ رنگتے؟۔ لہذا یہ واقعات اور اسی طرح باقی تمام خلفائے راشدینؓ کے واقعات تنہا صدیق اکبرؓ وغیرہ کا عمل نہیں بلکہ تمام صحابہ کرامؓ  کا اجماعی فتویٰ ہے کہ شریعت میں مرتد کی سزا قتل ہے۔
خلیفہ ثانی فاروق اعظمؓ اور قتل مرتد
	۱…… آپ معلوم کرچکے ہیں کہ مذکور الصدر تمام واقعات میں فاروق اعظمؓ بھی صدیق اکبرؓ کے ساتھ اور شریک مشورہ تھے۔ 
	۲…… فاروق اعظمؓ نے چند مرتدین کے متعلق اپنے لوگوں سے کہا کہ ان کو تین روز تک اسلام کی طرف بلانا چاہئے اور روزانہ ان کو ایک ایک روٹی دی جائے۔ اگر تین روز تک نصیحت کے بعد بھی ارتداد سے توبہ نہ کریں تو قتل کردیا جائے۔(کنزالعمال ج۱ص۳۱۲ تا۳۱۳‘ اس قسم کی متعدد روایات ہیں)
خلیفہ ثالث حضرت عثمان غنی  ؓ اور قتل مرتد
	۱…… جو احادیث ہم اوپر نقل کر آئے ہیں ان میں گزرچکا ہے کہ حضرت عثمانؓ  قتل مرتد کو آنحضرتﷺ کا فرمان سمجھتے تھے اور لوگوں سے اس کی تصدیق کراتے تھے۔ 
	۲…… کنزالعمال میں بحوالہ بیہقی نقل کیا ہے کہ حضرت عثمانؓ فرماتے ہیں: ’’من کفر بعد ایمانہ طائعا فانہ یقتل۰ کنزالعمال ج۱ص۳۱۳ حدیث ۱۴۷۰ باب حکم الاسلام۰‘‘ جو شخص ایمان کے بعد اپنی خوشی سے کافر ہوجائے اس کو قتل کیا جائے۔
	۳…… سلیمان ابن موسیٰ  ؒنے حضرت عثمانؓ  کا دائمی طرز عمل یہی نقل کیا ہے کہ مرتد کو تین مرتبہ توبہ کرنے کے لئے فرماتے تھے۔ اگر قبول نہ کرتا قتل کردیتے تھے۔
				   (کنز العمال ج۱ ص۳۱۳‘ حدیث ۱۴۷۱)
	۴…… امام الحدیث عبدالرزاق  ؒ نے نقل کیا ہے کہ ایک مرتد حضرت ذی النورینؓ کی خدمت میں لایا گیا۔ آپ نے اس کو تین مرتبہ توبہ کی طرف بلایا۔ اس نے قبول نہ کیا تو قتل کردیا۔				     (کنزالعمال ج۱ص۳۱۳ حدیث۱۴۷۲)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter