Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

46 - 132
	۱۱…… ’’ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی۰‘‘و اضح ہوکہ پیروی اور ابتاع سے صرف یہ مراد ہے کہ جس طرح قرآن مجید پر میں عمل کرتا ہوں اسی طرح تم بھی عمل کرو۔ کسی مومن یا رسول کا ہر ایک فعل واجب الابتاع نہیں۔		          (ص ۴۲سطر۱)
	۱۲…… واضح ہو کہ کتاب اللہ میں جنبی کو صرف نماز سے روکا گیا ہے۔ جیسے کہ آیت:’’ ولاتقربواالصلوٰۃ ‘‘ سے ثابت ہے۔لیکن قرآن مجید پڑھنے سے کہیں نہیں روکا گیا۔						        (ص ۵۸سطر۱۰)
	۱۳…… مسواک کے بیان کے ذیل میں لکھتا ہے کہ اگر بالفرض رسول اللہ سلام علیہ نے یہ باتیں کہی بھی ہیں تو وحی خفی سے نہیں۔ بلکہ عقل انسانی سے ۔	         (ص ۶۰سطر۱۴)
	۱۴……: ’’یا ایھا الذین آمنوا اذا قمتم الیٰ۰ اٰخرالایۃ‘‘مطابق آیت بالایقینا پائوں کا دھونا بھی فرض ہے۔ مسح جائز نہیں۔ خواہ ننگے پائوں پر ہو خواہ جرابوں پر یا موزوں پر۔ جس قدر ایسی احادیث ہیں جن میں یہ ذکر ہے کہ رسول اللہ سلام علیہ نے موزوں اور جرابوں پر مسح کیا اور دوسروں کو ایسا کرنے کی اجازت دی۔ سب باطل اور رسول اللہ پر افتراء ہیں۔
 						          (ص۶۴سطر۱)
	۱۵…… قرآن سے یہ ہر گزثابت نہیں ہوتا کہ شرمگاہ کو ہاتھ لگنے‘ اور نکسیر پھوٹنے‘ آگ کی پکی ہوئی چیزیں‘ یا اونٹ کا گوشت کھانے‘ یا قے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ جن احادیث میں یہ مضمون ہے کہ یہ چیزیں وضو کو توڑنے والی ہیں۔ وہ بے ہودہ اور مردود ہیں۔ (ص۸۲سطر۱)

عقائد فرقہ ہذامندرجہ الصلوٰۃ للہ!
عقائد فاسدہ: 				دلائل کا سدہ:
	عقیدہ:۱……آسمانی کتابوں میں کوئی فرق نہیں سب ہم رتبہ وہم پلہ ہیں ۔
	دلیل: ۱……جس چیز کا بیج ازل سے جاری ہوا ابد تک رہے گا بدلنے کا امکان نہیں ہے۔ ایسی ہی کتابیں ایک خدا کی ہیں سب یکساں ہوں گی لاتبدیل لخلق اﷲ!
	عقیدہ: ۲……نبیوں میں فرق نہیں ہے سب ایک درجہ کے ہیں اور سلسلہء نبوت تاقیامت جاری رہے گا۔
	دلیل: ۲…… ’’لا نفرق بین احد من رسلہ ولن تجد لسنۃ اﷲ تحویلا‘‘
	عقیدہ: ۳…… اوقات نماز چار ہیں ۔تہجد ‘فجر ‘مغرب ‘ظہر۔
	دلیل: ۳…… تہجد کا وقت نفل کے لئے باقی کا فرض کے لئے ہے۔ دلیل یہ ہے: ’’رب المشرق والمغرب۰واقم الصلوٰۃ لدلوک الشمس… الخ‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter