Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

47 - 132
	عقیدہ: ۴……قبلہ پورب اور پچھم دوطرف ہے۔ تہجد و فجر مشرق جانب اور ظہر ومغرب پچھم جانب ہیں۔
	دلیل: ۴…… دلیل: ’’رب المشرق والمغرب۰‘‘ ہے۔ غرض جب آفتاب پورب کی سمت میں ہوتو پورب کرے۔ جیسے تہجد و فجر میں اور جب پچھم ہو تو پچھم کی جانب۔ جیسے ظہرومغرب میں۔
	عقیدہ: ۵…… تکبیر نماز اللہ اکبر نہیں ہے۔ بلکہ بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے۔
	دلیل: ۵……سلیمانں کا قصہ: ’’انہ من سلیمان وانہ بسم اﷲ الرحمن الرحیم‘‘ موجود ہے ۔
	عقیدہ: ۶……ارکان چودہ ہیں جو داخل نمازہیں اور وہ یہ نہیں ہیں جو لوگ سمجھتے ہیں۔ اور عقیدہ رکھتے ہیں۔
	دلیل: ۶…… ’’انا اعطینا ک الکوثر‘‘کوثر سے مراد سبع مثانی ۔سبع مثانی سے مراد چودہ اورچودہ سے مراد ارکان۔
	عقیدہ: ۷…… یہ اذان ممنوع ہے۔ آثار آسمانی سے نمازی آوے گا۔
	دلیل: ۷…… قرآن میں ذکر نہیں ہے۔ بلکہ: ’’ ان انکرالاصوات لصوت الحمیر‘‘ آیاہے۔
	عقیدہ: ۸…… وضو کا لفظ خود ساختہ اور غلط ہے۔ اصل لفظ غسل سکر ہے۔
	دلیل:۸……’’فاغسلوا وجوھکم وایدیکم الی المرافق‘‘
	عقیدہ:۹…… وضو میں صرف ہاتھ منہ دھونا ہے اور سر پیر کا مسح کرنا ہے بس۔
	عقیدہ: ۱۰…… جب سے زمانہ نے رنگ بدلا اور میرے جا نشین ہوئے اصلی نماز کی صورت بگاڑ دی اور مشرکانہ دعائیں شامل کر دی ہیں۔
	عقیدہ: ۱۱…… رکعت کا لفظ قصر (قصر)تعریف ہو کر بناہے۔ اصل قصر اولیٰ اخری ہے۔ رکعت اولیٰ رکعت اخری نہیں ہے۔
	عقیدہ: ۱۲…… صلوٰۃ جنازہ میں ہاتھ نہ باندھے ۔
	دلیل: ۱۲……’’واخفض جنا حک للمؤمنین۰‘‘ دلیل ہے۔
	عقیدہ: ۱۳…… رمضان شریف کا مہینہ تیس دن کا ہے۔
	دلیل: ۱۳……’’وواعدنا موسی ثلثلین لیلۃ۰‘‘دلیل ہے۔
	عقیدہ: ۱۴…… ’’شہر رمضان‘‘ سے شمسی مہینہ مراد ہے۔
	دلیل: ۱۴…… ورنہ آیت بالا کے معنیٰ درست نہ ہوں گے۔
	۱۵…… صورت نماز اہل قرآن یہ ہے کہ اپنی تکبیر کہتا ہو ابصورت قعدہ بیٹھ جائے۔ پھر تکبیر کے ساتھ کھڑا ہو۔ پھر بایاں ہاتھ دائیں بغل میں دبائے اور دایاں ہاتھ بائیں شانے پر رکھے۔ پھر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter