Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

44 - 132
	دوسری فقہی نظیر احکام خنشٰی کے ہیں:
	’’یوخذفیہ بالاحوط والاوثق فی امورالدین وان لایحکم بثبوت حکم وقع الشک فی ثبوتہ واذا وقف خلف الا ما م قام بین صف الرجال والنساء و یصلی بقنا ع و یجلس فی صلاتہ جلوس المرأۃ ویکرہ لہ فی حیاتہ لبس الحلی والحریر وان یخلوابہ غیر محرم من رجل اوامرأۃ اویسا فرمع غیر محرم من الرجال والاناث ولا یغسلہ رجل ولا امرأۃ ویتیمم با لصعیدویکفن کما یکفن الجاریۃ وامثالہ مما فصلہ الفقہاء ! ۱۱شعبان ۵۱ھ/ جو اھر الفقہ ج ا ص ۳۸‘‘
	’’خنشٰی مشکل کے بارہ میں امور دین میں وہ صورت اختیار کی جائے جس میں احتیاط ہو او رکسی ایسی چیز کے ثبوت کا اس پر حکم نہ کیا جائے جس کے ثبوت میں شک ہو اور جب و ہ امام کے پیچھے نماز کی صف میں کھڑا ہو تو مردوں او ر عورتوں کی صف کے درمیان کھڑا ہو۔اور عورتوں کی طرح دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھے اور قعدہ میں اس طرح بیٹھے جیسے عورتیں بیٹھتی ہیں۔اور اس کے لئے زیو ر اور ریشمی کپڑا پہننا مکروہ ہے۔ اور یہ بھی مکروہ ہے کہ کوئی مرد یا عورت غیر محرم اس کے ساتھ خلوت میں بیٹھے یا ایسے مرد یا عورت کے ساتھ سفر کرے جو اس کا محرم نہ ہو اور مرنے کے بعد اس کو نہ کو ئی مرد غسل دے نہ عورت۔ بلکہ تمیم کرادیا جائے اور کفن ایسا دیا جائے جیسا لڑکیوں کو دیا جاتا ہے اور اسی طرح دوسرے احکام جن کو فقہاء نے مفصل لکھا ہے۔‘‘
	مشورہ:یہ بحث کہ کن کن امور سے کوئی مسلمان خارج از اسلام ہو جاتا ہے اور حکم تکفیر کے لئے شرعی ضابطہ کیا ہے۔اور اہل قبلہ کو کافر نہ کہنے کی کیا مراد ہے ۔اس کے متعلق ایک جامع مانع بہترین رسالہ رئیس المحدثین حضرت مولانا سید محمدانور شاہ کا شمیری رحمتہ ا للہ علیہ کا اکفار الملحدین کے نام سے عربی زبان میں شائع ہو چکا ہے ۔جو حضرات ان مسائل کو مکمل دیکھنا چاہتے ہیں اس کی مراجعت کریں۔ (اس کا اب اردو ترجمہ بھی ہوگیا ہے۔ عام مل جاتا ہے۔ مرتب)
	سوال دوم:اس عام سوال کے بعد چند فرقوں کے متعلق خاص طور پر سوال کی ضرورت محسوس ہوئی۔اوّل فرقہ چکڑا لو یہ ۔دوم فرقہ مرزائیہ۔ان دونوں فرقوں کے عقائددرج ذیل ہیں۔ان عقائد کو زیر نظر رکھتے ہوئے ان فرقوں کے متعلق تحریر فرمایا جائے کہ یہ فرقے دائرہ اسلام میں داخل ہیں یا نہیں۔
	نوٹ:اس رسالہ میں روافض سے متعلق بھی بحث تھی۔ جو بوجہ کتاب کا موضوع نہ ہونے کے ہم نے ترک کردی ہے۔ (مرتب)
فرقہ چکڑالویہ کے عقائد
	پنجاب میں ایک فرقہ ہے جو اپنے آپ کو اہل قرآن کہتا ہے ۔اس کا بانی عبداللہ چکڑالوی ہے اور اسی کی طرف اس کی نسبت کی جاتی ہے ۔اس فرقہ کے عقائد کا نمونہ خود بانی فرقہ عبداللہ چکڑالوی کی کتاب (برہان الفرقان علی صلوٰۃ القرآن)سے بحوالہ صفحات لکھا جاتا ہے۔ تا کہ علمائے کرام اس پر غور فرمائیںکہ یہ فرقہ اور اس کے متبعین مسلمان ہیں یا نہیں ۔وہ عقائد بعینہ اس کے الفاظ میں یہ ہیں:
منقول از برہان الفرقان علیٰ صلوٰۃ القرآن از عبداللہ چکڑالوی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter