Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

3 - 132
	۱۲…مسئلہ حیات سیدنا عیسیٰ ں
	یوں اﷲ رب العزت کی توفیق سے اس جلد میں (۱۲)رسائل وکتب یکجا ہوگئے ہیں۔ فلحمدﷲ! اس جلد کی ترتیب میں مخدومان گرامی حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری دامت برکاتہم اور حضرت مولانا محمد عابد صاحب مدظلہ (خلیفہ مجاز حضرت بہلویؒ) کی بے پناہ توجہات اور مشورہ کی سعادت حاصل رہی۔ رفیق محترم مولانا قاضی احسان احمد‘ برادر عزیز مولانا عزیز الرحمن ثانی‘ برادر عزیز حاجی رانا محمد طفیل جاوید‘ قاری محمد حفیظ اﷲ‘ جناب عزیز الرحمن رحمانی‘ مولانا عبدالستار حیدری کا تخریج‘ تصحیح میں بہت ہی حصہ ہے۔ اﷲ تعالیٰ ان حضرات کی جوانی کو رحمت عالمﷺ کی عزت وناموس کے تحفظ کے لئے اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔
 آمین بجاہ خاتم النبیینﷺ!
					        فقیر!اﷲ وسایا!
				        ۱۶/صفر  ۱۴۲۵ھ    ۷/اپریل ۲۰۰۴ء

بسم اﷲ الرحم الرحیم!
تعارف

	۳۱اگست۱۹۲۴ء کابل میں قادیانی مبلغ نعمت اﷲ کو بجرم ارتداد سزائے موت دی گئی۔ اس پر قادیانی اور قادیانی نواز گروہ نے آسمان سرپر اٹھالیا۔ اخبارات میں لے دے شروع ہوگئی۔ اکابر علمائے دیوبند نے والئی افغانستان کے اسلامی فیصلہ کی بھرپور تائید کی۔ ارتداد کی اسلامی سزا قتل پر رسائل لکھے۔ اس زمانہ میں حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ نے اخبارات کو بیان جاری کیا۔ بعد میں معمولی ترمیم واضافہ سے اسے رسالہ کی شکل میں شائع کردیا۔ 		      (مرتب)

بسم اﷲ الرحمن الرحیم!

طریق السداد فی عقوبۃ الارتداد 
خلفائے راشدینث اور قتل مرتد
خلافت اسلامیہ کی ساڑھے تیرہ سو سالہ عمرمیں ہمیشہ مرتد کو سزائے موت دی گئی ہے!
	قادیانی مذہب اور اس کی تحریفات نے جن ضروریات اسلامیہ کو تختۂ مشق بنایا ہے وہ غالباً ہمارے ناظرین سے مخفی نہیں۔ ختم نبوت کا انکار‘ نزول مسیح کا انکار‘ فرشتوں کا زمین پر آنے سے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter