Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

2 - 132
	۲…دعاوی مرزا
	۳…مسیح موعود کی پہچان
	۴…وصول الافکار الیٰ اصول الاکفار
	۵…عالم الاسلام والقادیانیہ عداوۃ القادیانیۃ للمالک الاسلامیۃ(عربی) ممالک اسلامیہ سے قادیانیوں کی غداری		    (اردو)
	۶…ایمان وکفر قرآن کی روشنی میں
	۷…البیان الرفیع (بیان درمقدمہ بہاول پور)
	۸… فتاویٰ جات ردقادیانیت (ماخوذ از فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ج۲)
	ان تمام رسائل کا تعارف ہر رسالہ کے ابتداء میں مختصراً عرض کردیا گیا ہے۔اس خدمت کے ذریعہ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ سے ایک گونہ نسبت حاصل ہوگئی۔ جو یقینا سعادت دارین ہے۔ حق تعالیٰ  اس حقیر سی محنت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت نوازیں۔ آنحضرتﷺ کی امت کے لئے باعث از دیاد ایقان اور قادیانیوں کے لئے باعث ایمان فرمائیں۔ وماذالک علیٰ اﷲ بعزیز!
مجاہد ملت حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ 
	اسی جلد میں دو رسائل حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ کے ہیں:
	۹… فلسفہ ختم نبوت
	۱۰… حیات سیدنا عیسیٰ ں
	ہر دو رسائل حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ کی مشہور زمانہ کتاب ’’قصص القرآن‘‘ سے لئے ہیں۔ حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ ہندوستان کی معروف دینی شخصیت ہیں۔ آپ نے حضرت مولاناعلامہ سید محمد انورشاہ کاشمیریؒ سے حدیث پڑھی۔ دارالعلوم دیوبند جیسے جامعہ میں آپ مدرس رہے۔آپ کا وصال ۱۹۶۲ء میں ہوا۔
شیخ التفسیر حضرت مولانا سید شمس الحق افغانی  ؒ
	حضرت مولانا سید شمس الحق افغانی  ؒدارالعلوم دیوبند کے فاضل ‘ حضرت مولانا سید محمد انورشاہ کاشمیریؒ کے شاگرد‘ خانقاہ دین پور شریف کے بانی قدوۃ الصالحین حضرت مولانا خلیفہ غلام محمد دین پوریؒ اور حضرت مولانا مفتی محمد حسن امرتسریؒ کے خلیفہ مجاز تھے۔ آپ دارالعلوم دیوبند‘ جامعہ اسلامیہ بہاول پور ایسے کئی دینی مراکز میں شیخ التفسیر کے منصب پر فائز رہے۔ حکومتی عہدوں نے بھی آپ سے عزت پائی۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بھی سربراہ رہے۔ ۶/اگست ۱۹۸۳ء میں آپ کا وصال ترنگ زئی پشاور میں آبائی گائوں میں ہوا۔ آپ کی معروف زمانہ کتاب ’’علوم القرآن‘‘ سے آپ کے دو مقالے اس جلد میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
	۱۱… مسئلہ ختم نبوت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter