Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

29 - 132
عیسیٰ ہے اور چراغ بی بی ہی کا نام مریم ہے۔ کبھی یہ کہہ کر دیکھو کہ چٹھی رساں اور ساری دنیا تمہیں کیا کہے گی؟۔
	ہاں! مگر رسول کریمﷺ کی اس چٹھی کو لاوارث سمجھ کر راستہ میں اڑانا چاہتے ہیں۔ مگر یاد رہے کہ آج بھی آپﷺ کے وہ وارث موجود ہیں جو آپﷺ ہی کی لکیر کے فقیر ہیں اور اسی کو اپنی بادشاہی سمجھتے ہیں اور اسی عہد پر جان دے دینے کو اپنی فلاح دارین جانتے ہیں جو نبی کریمﷺ سے باندھ چکے ہیں:
اگرچہ خرمن عمرم غم تو داد بباد
بخاک پائے عزیزت کہ عہد نشکستم
	اس لئے ہم بعون اﷲ تعالیٰ ببانگ دہل کہتے ہیں کہ مرزائی امت کتنا ہی زور لگائے مگر یہ والا نامہ اسی مکتوب الیہ کو ملے گا جس کے نام پر آج سے تیرہ سو برس پہلے آنحضرتﷺ نے تحریر فرمایا اور بروایت ابوہریرہؓ ان کو سلام پہنچایا ہے۔
	واﷲ باﷲ! ہمیں مرزا قادیانی سے کوئی عداوت نہیں۔ کون چاہتا ہے کہ گھر آئے ہوئے مسیح کو اور ان کی مسیحائی کو ٹھکرائے؟۔ بالخصوص ایسے وقت جب کہ قوم کو مسیح کی سخت حاجت ہے۔ مگر بات وہی ہے کہ مسیح تو ماننے کے لئے تیار ہیں مگر کوئی مسیحائی بھی تو دکھلائے:
ہوں میں پروانہ مگر شمع تو ہو رات تو ہو
جان دینے کو ہوں موجود کوئی بات توہو
دل بھی حاضر سرتسلیم بھی خم کو موجود
کوئی مرکز ہو کوئی قبلہ حاجات توہو
دل تو بے چین ہے اظہار ارادات کے لئے
کسی جانب سے کچھ اظہار کرامات توہو
دل کشابادہ صافی کا کسے ذوق نہیں
باطن افروز کوئی پیر خرابات توہو
	مسلمانو! آپ کی مذہبی غیرت وحمیت اور خداداد عقل وفہم کو کیا ہوا کہ آپ کو مشاہدات اور بدیہیات کے انکار کی طرف بلایا جاتا ہے اور آپ ذرا عقل سے کام نہیں لیتے:
اے کشتہ ستم! تیری غیرت کو کیا ہوا؟
	خدا کے لئے ذرا ہوش میں آئو اور اس فتنہ کے انجام پر نظر ڈالو کہ اگر یہی مرزائی لغت اور قادیانی زبان اور اس کے عجیب استعارات رہے تو قرآن وحدیث اور مذہب اسلام کا تو کہنا کیا ساری دنیا کا گھروندہ اور عالم کا نظام برباد ہوجائے گا۔ ایک شخص اگر زید کے گھر پر دعویٰ کرے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter