Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

28 - 132
ج۲۲ص۱۸۵) میرا ماننا مدار نجات کے لئے ضروری ہے۔ (اربعین نمبر۴ص۶‘ خزائن ج۱۷ص۴۳۵) میرا مخالف جہنمی ہے۔ (انجام آتھم ص۶۲‘ خزائن ج۱۱ص۶۲‘ تذکرہ ص۱۶۳‘۳۳۶) جس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں۔ (تذکرہ ص۶۰۷)
	۲۷…	کیا آسمانی برکات پھلوں اور درختوں میں اس طرح ظاہر ہوئیں کہ
		 ایک انار ایک جماعت کے لئے‘ ایک بکری کا دودھ ایک قبیلہ کے لئے
		 کافی ہوجائے؟۔
	۲۸…	کیا انہوں نے لوگوں کے قلوب میں اتحاد واتفاق پیدا کیا یا نفاق
		 وخلاف کی طرح ڈالی؟۔
	۲۹…	کیا بغض وحسد لوگوں کے قلوب سے اٹھ گیا یا اور زیادہ ہوگیا؟۔
	۳۰…	کیا بچھو سانپ وغیرہ کا زہر بے کار ہوگیا؟۔
	۳۱…	کیا مرزا قادیانی کو حج یا عمرہ دونوں کرنا نصیب ہوا ہے؟۔
	۳۲…	کیا مرزا قادیانی کبھی مسلمانوں کو لے کر کوہ طور پر تشریف لے گئے ہیں؟۔
	۳۳…	کیا ان کے زمانہ میں یاجوج ماجوج نکلے ہیں؟۔ کیا ان کے مردوں
		 سے تمام زمین آلودہ نجاست وبدبو ہوئی اور مرزا قادیانی کی دعا سے
		 بارش نے اس کو دھویا ہے؟۔
	۳۴…	کیا مرزا قادیانی نے کسی مقعد نامی آدمی کو خلیفہ بنایا ہے؟۔
	۳۵…	کیا مرزا قادیانی کو مدینہ طیبہ کی حاضری نصیب ہوئی؟۔
	الغرض مسیحں کے حالات ونشانات کا مکمل نقشہ بحوالہ قرآن وحدیث آپ کے سامنے ہے۔ آنکھیں کھول کر ایک ایک نشان اور ایک ایک علامت کو مرزا قادیانی میں تلاش کیجئے اور خدا تعالیٰ کی نظروں سے غائب ہیں تو مخلوق ہی سے شرمائیے کہ رسول مقبولﷺ کی یہ چٹھی جس پر یہ نشانات اور یہ پتہ لکھا ہوا ہے۔ آپ کس کے سپرد کرتے ہیں؟۔ اور اگر کہیں مرزا غلام احمد قادیانی سے مراد عیسیٰ اور چراغ بی بی سے مریم اور دمشق اور مدینہ سے قادیان اور نصرانیت کے مٹانے سے مراد اس کی ترقی اور عزت سے مراد ذلت ہے تو اس خانہ ساز مرزائی لغت پر قرآن اور احادیث نبویہ کی اس تحریف بلکہ ان کا مضحکہ بنانے کو کیا واقعی تمہاری عقل قبول کرتی ہے؟۔ اور کیا دنیا میں کوئی انسان اس پر راضی ہوسکتا ہے۔ اور اگر تحریفات وتاویلات اور استعارات کی یہی گرم بازاری ہے تو پھر کیا دنیا کا کوئی کام یا کوئی معاملہ درست رہ سکتا ہے؟۔
	ہم تو جب جانیں کہ مرزا قادیانی یا ان کی امت کسی عیسیٰ نامی دمشقی آدمی کا ایک کارڈ چٹھی رساں سے یہ کہہ کر وصول کرلیں کہ آسمان میں قادیان ہی کا نام دمشق ہے اور میرا ہی نام 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter