Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

26 - 132
ساری سوانح عمری اور شمائل وخصائل‘ حلیہ‘ لباس‘ اور عملی کارنامے بلکہ ان کے مقام نزول اور جائے قرار اور مسکن ومدفن کا پورا جغرافیہ تحریر فرمادیا ہے۔ اور پھر اسی پر بس نہیں فرمائی بلکہ آپ کا شجرہ نسب اور آپ کے متعلقین تک کے احوال کو مفصل لکھ دیا ہے۔مگر افسوس کہ اس پر بھی بعض قزاق اس فکر میں ہیں کہ رسول مقبولﷺ کی اس تمام کوشش پر (خاکش بدہن) خاک ڈال کر اس چٹھی کو قبضالیں اور اس طرح دنیا میں مسیح موعود بن بیٹھیں۔
مرزائیوں سے چند سوال
مجھ کو یہ پوچھنا ہے مرزا سے
یہ کبھی ہوش میں بھی آتے ہیں
	لوگ جو ناواقفیت یا کسی مغالطہ وغلط فہمی سے مرزائیت کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں میں ان کو خدا اور اس کے رسولﷺ کا واسطہ دے کر دلی خیر خواہی اور ہمدردی سے عرض کرتا ہوں کہ یہ دین وآخرت کا معاملہ ہے۔ ہر شخص کو اپنی قبر میں اکیلا جانا اور حساب دینا ہے۔ کوئی جتھا اور جماعت وہاں کام نہ آئے گی۔ خدا کے لئے ہوش میں آئیں اور عقل خداداد سے کام لیں اور سمجھیں کہ کیا مرزا غلام احمد قادیانی  انہیں اوصاف وعلامات اور نشانات کے آدمی تھے جو سید الانبیائﷺ نے مسیح موعود کی پہچان کے لئے امت کے سامنے رکھے ہیں۔
	۱…	کیا مرزا قادیانی کا نام ’’غلام احمد‘‘ نہیں بلکہ ’’عیسیٰ‘‘ ہے؟۔
	۲…	کیا ان کی والدہ کا نام ’’چراغ بی بی‘‘ نہیں بلکہ ’’مریم‘‘ ہے؟۔
	۳…	کیا ان کے والد ’’غلام مرتضیٰ‘‘ نہیں۔ بلکہ بے باپ کی پیدائش ہے؟۔
	۴…	کیا ان کا مولد ’’قادیان‘‘ جیسا کوردہ نہیں۔ بلکہ ’’دمشق‘‘ ہے۔ یا قادیان
		  دمشق کے ضلع یا صوبہ میں واقع ہے؟۔
	۵…	کیا ان کا مدفن ’’قادیان‘‘ نہیں بلکہ ’’مدینہ طیبہ‘‘ ہے؟۔
	۶…	کیا ان کے نانا ’’عمران‘‘ اور ماموں ’’ہارون‘‘ اور نانی ’’حنہ‘‘ ہیں؟۔
	۷…	کیا ان کی والدہ کی تربیت حضرت مریم کی طرح ہوئی ہے؟…… اور
	۸…	کیا ان کی نشوونما ایک دن میں اتنا ہوا جتنا ایک سال میں بچہ کا ہوتا ہے؟۔
	۹…	کیا ان کے پاس غیبی رزق آتا تھا؟
	۱۰…	 کیا فرشتے ان سے کلام کرتے تھے؟۔
	۱۱…	کیا مرزا قادیانی کی پیدائش جنگل میں کھجور کے درخت کے نیچے ہوئی؟۔
	۱۲…	کیا ان کی والدہ نے پیدائش کے بعد درخت کھجور کو ہلاکر کھجوریں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter