Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

24 - 132
	ہم نے سہولت کے لئے ان حالات وعلامات کو ایک جدول کی صورت میں پیش کیا ہے جس کے ایک خانے میں آنے والے مسیح‘ حضرت مسیحں کی علامات ذکر کی گئی ہیں۔ دوسرے خانے میں ان کا حوالہ قرآن یا حدیث سے دیا گیا ہے۔ احادیث کی عبارت طویل تھی۔ اس لئے تمام احادیث کو مع ان کے حوالوں کے ’’التصریح بماتواتر فی نزول المسیح‘‘ میں جمع کردیا ہے۔ اس جدول میں صرف حدیث کا نمبر لکھا جائے گا جس کو اصل حدیث دیکھنا ہو اس نمبر کے حوالہ سے ’’التصریح بماتواتر فی نزول المسیح‘‘ میں دیکھے۔ تیسرے خانے میں مرزا قادیانی کے حالات وعلامات کا مقابلہ دکھلانا تھا۔
	مگر ہمیں تو ان علامات میں سے کوئی بھی مرزا قادیانی میں نظر نہیں آئی۔ بلکہ صراحۃً اس کے مخالف علامات وحالات معلوم ہوئے۔ مخالف حالات اور وہ بھی ذاتی اور گھریلو معاملات سے متعلق اگر بیان کئے جائیں تو دیکھنے والے شاید اس کو تہذیب کے خلاف سمجھیں۔
	اس لئے ہم نے یہ خانہ سب جگہ خالی چھوڑ دیا ہے کہ مرزا قادیانی کو مسیح موعود ماننے والے خدا کو حاضر وناظر جان کر ایمان داری سے اس خانہ کو خود پر کریں۔
شاید اﷲ تعالیٰ اسی کو ان کے لئے ذریعہ ہدایت بنادیں۔
وماذالک علیٰ اﷲ بعزیز!
						محمد شفیع عفااﷲ عنہ
						مدرس دارالعلوم دیوبند
						شعبان۱۳۴۵ھ



بسم اﷲ الرحم الرحیم!

ذالک عیسیٰ ابن مریم قول الحق الذی فیہ یمترون!

	مسیح موعودں کی مکمل سوانح حیات اور عمر بھر کے کارنامے اور ان کے مسکن ومدفن کا پورا جغرافیہ اس تفصیل وتحقیق کے ساتھ قرآنی آیات اور حدیثی روایات میں جب ایک سمجھ دار آدمی کے سامنے آتا ہے تو خود بخود یہ سوال پیدا ہوجاتا ہے کہ لاکھوں انبیاء علیہم السلام کی عظیم الشان جماعت میں سے صرف حضرت عیسیٰں کی کیا خصوصیت ہے کہ ان کے تذکرہ کو قرآن وحدیث نے اتنی زیادہ اہمیت دی ہے کہ کسی اور نبی کے لئے اس کا عشر عشیر بھی مذکور نہیں۔ یہاں تک کہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter