Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

23 - 132
الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور کی کتاب ’’کلمتہ اﷲ فی حیات روح اﷲ‘‘ (احتساب قادیانیت جلد دوم میں اس رسالہ سمیت حضرت مولانا کاندھلویؒ کی جملہ ردقادیانیت پر کتب شائع ہوگئی ہیں۔ فلحمد ﷲ!) میں تفصیل کے ساتھ موجود ہے اور اس مسئلہ سے متعلق احادیث احقر کے عربی رسالہ ’’التصریح بماتواتر فی نزول المسیح‘‘ میں مذکور ہیں۔)
	لیکن شاباش ہے مرزا غلام احمد قادیانی کو کہ انہوں نے قرآن وحدیث کے اس تمام اہتمام کے مقابلہ میں اکھاڑا جمادیا اور ان میں بیان کی ہوئی تمام چیزوں پر پانی پھیر کر خود مسیح موعود بن بیٹھے اور اس سے زیادہ حیرت ان لوگوں پر ہے جنہوں نے قرآن وحدیث اور آنحضرتﷺ پر ایمان رکھنے کے دعویدار ہوتے ہوئے ان کو مسیح موعود مان لیا۔ لیکن اس امت میں سے کسی شخص کا مسیح موعود بننا بغیر اس کے ممکن نہیں تھا کہ قرآن وحدیث کی قائم کی ہوئی تمام مضبوط ومستحکم بنیادوں کو اکھاڑ کر ایک نیا دین‘ نئی ملت بنائی جائے۔ اس لئے مرزا قادیانی نے:

	۱…… امت کے اجماعی عقیدہ اور قرآن وحدیث کی تصریحات کے خلاف یہ دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰں کی وفات ہوچکی ہے۔ ان کی قبر کشمیر میں ہے۔
	۲…… پھر یہ دعویٰ کیا کہ عیسیٰ ابن مریمں دوبارہ اس دنیا میں نہیں آئیں گے۔ بلکہ ان کا شبیہ ومثیل آئے گا۔
	۳…… پھر وہ شبیہ ومثیل خود بننے کی کوشش جاری کی۔
	۴…… اور چونکہ حسب تصریح قرآن وحدیث واجماع امت ہر قسم کی نبوت آنحضرتﷺ پر ختم ہوچکی ہے۔ اب کوئی نبی پیدا نہیں ہوسکتا۔ عیسیٰں تو پہلے کے نبی ہیں۔ ان کا آنا ختم نبوت کے منافی نہیں تھا۔ اگر کوئی ان کا مثیل وشبیہ آئے تو مسئلہ ختم نبوت اس کی راہ میں حائل ہوتا ہے۔ اس لئے اس اجماعی مسئلہ کی تحریف کرنا پڑی اور نبوت کی خودساختہ قسمیں بناکر بعض اقسام کا سلسلہ جاری قرار دیا۔
	۵…… آخر کار خود نبی ورسول بن گئے۔
	۶…… دعوائے نبوت کا لازمی نتیجہ یہ تھا کہ جو ان کو نہ مانے وہ کافر قرار دیا جائے۔ اس کے نتیجے میں اپنی ایک مٹھی بھر جماعت کے سوا امت کے ستر کروڑ مسلمانوں کو کافر ٹھہرایا۔
	۷…… اور یہ بھی ظاہر ہے کہ کسی مدعی نبوت کے ماننے والے اور نہ ماننے والے ایک ملت نہیں ہوسکتے۔کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ کسی نبی کے ماننے والے بھی مسلمان کہلائیں اور اس کو جھوٹا سمجھنے والے بھی مسلمان رہیں۔ اس طرح ملت اسلامیہ کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ایک علیحدہ ملت کی تعمیر کی گئی۔ یہ سارے کفریات اس کے نتیجے میں آئے کہ قرآن وحدیث کی بے شمار تصریحات کے خلاف اپنے آپ کو مسیح موعود قرار دیا۔
	اس لئے احقر نے اس مختصر رسالہ میں آخر زمانہ میں آنے والے مسیحں کی تمام نشانیاں اور علامات بحوالہ قرآن وحدیث جمع کردی ہیں۔ تاکہ ہر دیکھنے والا ایک نظر میں دیکھ لے کہ اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ نے جو جو علامات بیان کی ہیں مرزا غلام احمد قادیانی میں ان میں سے کوئی موجود ہے یا نہیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter