Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

21 - 132
	’’اور یہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خدا نے بار بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ جو کرشن آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے۔ آریوں کا بادشاہ۔‘‘
				    (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۸۵‘ خزائن ج۲۲ص۵۲۲)
	نبی اور عیسیٰ تو اپنی زبانی بن گیا مگر بادشاہت میں زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلتا۔ اس لئے پھر کہا کہ بادشاہت سے مراد آسمانی بادشاہت ہے۔ فقط!











بسم اﷲ الرحم الرحیم!

مسیح موعود کی پہچان
تعارف
الحمدﷲ وکفیٰ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ!
	امت محمدیہ علیٰ صاحباالصلوٰۃ والسلام کے آخری دور میں بتقاضائے حکمت الٰہیہ دجال اکبر کا خروج مقدرو مقرر تھا۔ جس کے شر سے تمام انبیائے سابقین اپنی اپنی امتوں کو ڈراتے آئے تھے۔ (ابوداؤد ج۲ص۱۳۴ باب خروج الدجال عن انسؓ) اور حسب تصریحات احادیث متواترہ اس کا فتنہ تمام اگلے پچھلے فتنوں سے اشد ہوگا۔ اس کے ساتھ ساحرانہ قوتیں اور خوارق عادات بے شمار ہوں گے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter