Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

18 - 132
۲۷… عیسیٰ ں افضل ہونے کا دعویٰ اور ان کو مغلظات‘ بازاری گالیاں
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو … اس سے بہتر غلام احمد ہے
					(دافع البلاء ص۲۰‘ خزائن ج۱۸ص۲۴۰)
	’’خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔ مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میری جان ہے اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کام جو میں کرسکتا ہوں ہرگز نہ کرسکتا۔ اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہورہے ہیں ہرگز نہ دکھلاسکتا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۴۸‘ خزائن ج۲۲ص۱۵۲) ’’آپ کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔ تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکار کسبی عورتیں تھیں جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا۔‘‘ (حاشیہ ضمیمہ انجام آتھم ص۷‘ خزائن ج۱۱ص۲۹۱) ’’پس اس نادان اسرائیلی نے ان معمولی باتوں کا پیشین گوئی کیوں نام رکھا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۴‘ خزائن ج۱۱ص۲۸۸) ’’یہ بھی یاد رہے کہ آپ کو کسی قدر جھوٹ بولنے کی بھی عادت تھی۔‘‘
				     (حاشیہ ضمیمہ انجام آتھم ص۵‘ خزائن ج۱۱ص۲۸۹)
۲۸…نوح ں سے افضل ہونے کا دعویٰ اور ان کی توہین
	’’اور خدائے تعالیٰ میرے لئے اس کثرت سے نشان دکھلا رہا ہے کہ اگر نوحں  کے زمانہ میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ غرق نہ ہوتے۔‘‘
				   (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۷‘ خزائن ج۲۲ص۵۷۵)
۲۹… مریم ں ہونے کا دعویٰ 
	’’پہلے خدا نے میرا نام مریم رکھا اور بعد اس کے ظاہر کیا کہ اس مریم میں خدا کی طرف سے روح پھونکی گئی اور پھر فرمایا کہ روح پھونکنے کے بعد مریمی مرتبہ عیسوی مرتبہ کی طرف منتقل ہوگیا اور اس طرح مریم سے عیسیٰ پیدا ہوکر ابن مریم کہلایا۔‘‘
			          (حاشیہ حقیقت الوحی ص۷۲‘ روحانی خزائن ج۲۲ص۷۵)
۳۰… آنحضرتﷺ کے ساتھ برابری کا دعویٰ
	’’یعنی محمد مصطفیﷺ اس واسطہ کو ملحوظ رکھ کر اور اس میں ہوکر اور اس نام محمد واحمد سے مسمی ہوکر میں رسول بھی ہوں اور نبی بھی۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۷‘ روحانی خزائن ج۱۸ص۲۱۱) ’’بارہا بتلا چکا ہوں کہ میں بموجب آیت :’’وآخرین منھم لمایلحقوابھم۰‘‘ بروزی طور پر وہی خاتم الانبیاء ہوں۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۸‘خزائن ج۱۸ص۲۱۲) اکثر ان اوصاف کو اپنے لئے ثابت کیا ہے جو آنحضرتﷺ کے لئے مخصوص ہیں۔
۳۱… ہمارے نبیﷺ سے افضلیت کا دعویٰ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter